1
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف،کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا باؤما نے میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
تاہم باؤما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے بعد ریکلٹن نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وین ڈر ڈیوسن اور ایڈین مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 52، 52 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
2
پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ،پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصرخان نے رولنگ دی کی تین اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈراورقائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا، ڈپٹی چیئرمین گنتی کے نتیجے کا اعلان کریں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
3
اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوب میں 3 بسوں میں خوفناک دھماکے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں دھماکے گزشتہ رات ہوئے اور بسیں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ دھماکے سے پھٹنے والے مواد ایک جیسے ٹائم بم تھے، اگر دہشت گرد نے ان بموں کو غلط ٹائم پر سیٹ کیا ہے تو واقعی ہم خوش قسمت ہیں۔
مزید 2 بسوں میں لگائے گئے بم پھٹ نہ سکے جب کہ پولیس شہر میں مزید بم نصب ہونےکے خدشے پر اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
4
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے سوال کو غیر اہم قرار دے کر جواب دینے سے انکار کردیا۔اڈیالا جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جب کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ، شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق صحافی کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں۔
5
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔
عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی۔عدالت نے فاضل صدیقی کوتوہین عدالت کا مرتکب قرار دیکر گرفتار کرنےکا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کی سزا سنا دی۔
وکلا کی جانب سے فاضل صدیقی کو سزا سنانے اور گرفتار کرنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے فاضل صدیقی کو کنٹرول روم منتقل کردیا ہے۔بعد ازاں ہائیکورٹ بار راولپنڈی اور پاکستان بار کونسل کی مداخلت پر معاملہ حل ہو گیا اور پاکستان بار کونسل کے حسن رضا پاشا اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر ملک جواد خالد کی درخواست پر توہین عدالت کے احکامات منسوخ کر دیے گئے۔
6
اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کے الزام پر حماس نے کہا ہےکہ خاتون کی لاش جہاں رکھی گئی تھی وہاں اسرائیلی حملےکے بعد ان کی باقیات باقی لوگوں کی باقیات سے مل گئی تھیں۔
اسرائیلی مغوی خاتون شری بیباس کی لاش کو جس جگہ رکھا گیا تھا وہاں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد مغوی خاتون کی باقیات وہاں موجود دیگر افراد کی باقیات سے مل گئی تھیں۔
بہت سے لوگوں کی باقیات ملبے سے ٹکڑوں میں ملتی رہی ہیں جنہیں پلاسٹک بیگز میں ڈال کر لایا گیا، یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کیا ہوا۔
7
ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔سیکرٹری ارسا نے پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ارسا کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت دریائے ستلج سلیمانکی ہیڈورکس سے چولستان کینال نکالے گی۔ارسا حکام نے بتایاکہ چولستان منصوبے کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار ایکڑفٹ پانی دستیاب ہوگا۔