1
وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ, آؤٹ سروسز کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی جبکہ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی اسی سروس سے منسلک کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھالیا، پنجاب میں ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز، صحت کے 19 ٹاسک پورے کرے گی۔
’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔
2
وزیراعظم کی ملک میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت,وزیرِاعظم کی زیرصدارت نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا،افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت اوربیرون ملک روزگار کے حوالے سے تین سال کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔نوجوانوں کو عالمی سطح پر درکار پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا ترجیح ہے۔
نرسنگ کی تربیت بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،نوجوانوں کی تربیت میں صنعت اور مارکیٹ کی کھپت کو مدنظررکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔ کہا نیو ٹیک کو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے تمام فنڈز فراہم کئے جائیں،نیو ٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ کرے۔ اچھی کارکردگی والے تربیتی اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہئے۔
3
بنگلہ دیش ٹیم باقی گروپ میچز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی.بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔بنگلہ دیش 24 فروری کو نیوزی لینڈ کےخلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی،بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف پنڈی میں ہی ہوگا۔بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کےخلاف راولپنڈی میں کھیلے گی
4
امریکی صدر نےجوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیاامریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نےاعلان کیا ہےکہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن”کین کو نامزد کریں گے،جو سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
صدرٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہےجن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے،اس کے علاوہ،پینٹاگون میں ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
5
اوکاڑہ میں مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں. واقعہ اوکاڑہ میں گیمبر اڈا کے قریب پیش آیا، پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اوکاڑہ میں مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ اوکاڑہ میں گیمبر اڈا کے قریب پیش آیا، پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
6
افغانستان میں ہفتے کی صبح یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.2 اور 4.5 تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:20 پر آیا، جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرا زلزلہ 15 منٹ کے اندر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں زلزلے کا مرکز افغان صوبہ غزنی تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔