1
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ,تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن رہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔
وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شریک ہوں گے۔اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
2
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمرایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا۔
مؤثر عدالتی نظام کے لیے پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دیگی ، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی ، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ,ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی، کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کیجانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔
4
اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی۔برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کا کہنا تھا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی پاکستان کے ایمبیسیڈر ہیں، قانون کی پاسداری کریں اور اپنی شناخت کو فخر بنائیں، سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق خبر پھیلانا نہ مہذب معاشرے کی نشانی ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا دورہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گورنر انیشی ایٹو کے تحت خصوصی مراکز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو تو گورنر انیشی ایٹو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔
5
لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ آمنے سامنے ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
6
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری ,لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ آمنے سامنے ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44 ہزار 232 ہے جبکہ انتخابات میں 30 ہزار 763 رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
7
رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے ہوتے عدلیہ پی ٹی آئی کوکوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس نےبیلنس کرنےکےلیےپی ٹی آئی وفد سےملاقات کی۔
جب تک26ویں ترمیم ہےعدلیہ پی ٹی آئی کوکوئی ریلیف نہیں دے سکتی، سوشل میڈیا پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، بہت سارے لوگ ٹکراؤکی پالیسی چاہتے ہیں، آئین وقانون کےدائرے میں احتجاج کرنا چاہیے، ایک طرف خط لکھ رہے ہیں، دوسری طرف احتجاج ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پراداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
ٹکراؤکی پالیسی کا غصہ ہم پراوربانی پی ٹی آئی پرنکلتا ہے، چیف جسٹس سے ملاقات کا پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانونی اصلاحات سے متعلق تجاویز وزارت قانون کودینی چاہئیں۔
8
عرفان صدیقی نے چیف جسٹس اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا .سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکومت سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی اپنا تعمیری مؤقف ضرور پیش کرے، سیاسی اصلاحات کیلئے اس طرح کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں، ایوان سے واک آؤٹ اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی حصہ لیں۔
9
سینیٹر شبلی فراز کا سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ ,سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔
10
بیرسٹر سیف سے ضلع کرم کے وفود کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ,مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس میں کرم میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وفود نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، فریقین نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی استدعا کی ، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
11
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ,تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن رہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شریک ہوں گے۔اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
12
نوازشریف سے شائشہ پرویز اورعلی پرویز ملک کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال , ملاقات میں نوازشریف نے پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا، انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مرحوم ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، ان کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔
دوران ملاقات نوازشریف کو علی پرویز ملک نے پاکستان کے معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی، اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں ، مزید بہترین کی طرف گامزن ہیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا تھا،سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ، پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام ہوا۔
13
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگے، اس حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپورسکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائپرز تعینات ہیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد مؤثر پٹرولنگ کریں۔


