1
ملک میں 2025 کے تیسرے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق ہوگئی۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ضلع لاڑکانہ، سندھ سے ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے، جو رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دو اور خیبر پختونخوا میں ایک ہوگئی ہے۔
گزشتہ سال 2024 میں ملک بھر میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبرپختونخوا، 23 سندھ، جبکہ ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس میں 99 فیصد اہداف حاصل کیے گئے۔ یہ مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک جاری رہی، جس کے دوران 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
2
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر او مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔
3
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار,تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغان کمانڈرعبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔
4
ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے، حکومت کی تصدیق,ڈاکٹر مختاراحمد برتھ نے کہا کہ اس پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قابل ستائش اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ھے۔ ترجمان نے بتایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے گلگت بلتستان میں دو مقامات ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں ایک پائلٹ مرحلہ شروع کیا ہے جس کے تحت ابادی کی اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جا رہی ھے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے مزید بتایا کہ اس پائلٹ پروگرام سے سیکھنے کے بعد مرکزی پروگرام رواں سال اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور دیگر تمام صوبوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ہیپاٹائٹس سی پاکستان میں صحت عامہ کی ایک بڑی بیماری ہے اور پاکستان اب دنیا میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ پھیلاؤ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
5
اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔


