1
وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان، ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہےنواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب
2
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی ، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں۔
پی ٹی آئی کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلئے ٹھیک نہیں ہے ، ہمارے الائنس کا وفد کراچی گیا ہے، یہ تحریک چلیں گی، تمام اپوزیشن کیساتھ الائنس بنانے جارہے ہیں، آئین کی سر بلندی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو۔ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور ہوتا ہے اس وجہ سے تحریک میں وقت لگتا ہے، ہم نے کھلے دل کیساتھ حکومت سے مذاکرات شروع کئے تھے، چاہتے تھے مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور جلدبازی کی۔
3
چیمپئنز ٹرافی: ڈکٹ کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف،لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی، چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہو گئے۔
43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔201 رنز کے مجموعے پر 31 ویں اوور میں جو روٹ 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک 3، جوس بٹلر 23، لیام لیونگ سٹون 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
4
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوے دور کئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔
5
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔ پاکستان کو آئین پر چلانے سے ہی معاملات حل ہوں گے ، اگر ہم ملک کو آگے لیکر چلنا ہے ہمیں انصاف کی بنیاد فیصلے کرنا ہوں گے ،ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔
ہماری بدقسمتی ہے ہم آئین سے دور ہوچکے ہیں ، اللہ نے ہمیں ضابطہ حیات دیا اسی کی روشنی زندگی میں گزار کر ترقی کرسکتے ہیں، تمام آئینی عہدے دار آئین پاکستان پر حلف اٹھاتے ہیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا ، ملک کا کیا بنے گا ، ملک کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا ماڑی انڈس میں سیرت کانفرنس سے خطاب
6
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو سمجھوتے کے تحت جیل میں رکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی چاہتی بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، ٹرمپ کارڈ پلے کارڈ بن گیا ہے، ن لیگ کی حکومت کی ضامن پی ٹی آئی ہے،دھرنا احتجاج ڈی چوک پر کچھ نظر نہیں آرہا۔سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے، میری ٹائم کے شعبہ پورے ملک کا قرضہ اتار سکتا ہے ، پورٹ قاسم پر اربوں روپے کی قبضے کی زمینوں کو ریکور کروائیں گے، کسٹم ایجنٹس کا شکر گزار ہوں انہوں نے میرے کہنے پر ہڑتال ختم کردی۔کسٹم ماہانہ 400 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرتے ہیں، ان کی ہڑتال سے ملک و معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کا خدشہ ہے، کسٹم ایجنٹس کو بدھ کے دن میٹنگ کے لئے بلالیا ہے،ان کا مسئلہ حل کریں گے۔ شہر قائد کے کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس
7
بیرسٹر سیف سے ضلع کرم کے وفود کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال،دونوں وفود نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، فریقین نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی استدعا کی ، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفود کے شرکاء نے کہا کہ شرپسند عناصر ضلع کرم کے امن کے دشمن ہیں، حکومت پائیدار امن کے لیے شرپسند عناصر کا قلع قمع کرے، بدامنی کے باعث علاقے میں تعلیمی، تجارتی اور دیگر معاشی و سماجی سرگرمیاں متاثرہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دونوں فریقین سے امن کی بحالی میں کلیدی کردار دا کرنے کی اپیل کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خلوص نیت کے ساتھ ایک صدی سے زائد پرانےتنازع کے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں، حکومت مستقل امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، فریقین شرپسند عناصر سے دور رہیں اورسرکوبی میں حکومت کا ساتھ دیں۔
8
چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔پاکستان کو میگا ایونٹ میں آگے جانے کے لیے بھارت کو ہر صورت ہرانا ہو گا، ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے پاکستانی کرکٹرز نے دبئی میں پریکٹس کی۔دونوں ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 5 بار مدمقابل آئیں، جن میں سے شاہینوں نے 3 اور بھارت نے 2 میچز میں فتح سمیٹی۔اہم مقابلے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کر لی گئی ہے، بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی جائے گی۔
9
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کا مثبت رجحان رہاجس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 0.63 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 800 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 444 رہی، انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 513 رہی۔ایک ہفتے میں 120 ارب روپے مالیت کے 2.96 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 106 ارب روپے اضافہ ہوا۔