اسلام آباد، پاکستان میں سولر انرجی سلوشنز فراہم کرنے والی بڑی کمپنی آئی ٹیل انرجی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں 21سے23فروری تک منعقدہ تین روزہ پاکستان سسٹین ابیلیٹی ویک 2025 میں بطورگولڈ اسپانسر شرکت کی۔ایکسپو سنٹر کے ہال2بوتھM-2-03سےM-2-10میں آئی ٹیل انرجی کی جانب سے اپنی شانداراور جدید مصنوعات کی نمائش کی گئی۔آئی ٹیل انرجی کوانڈسٹری میں جدت، پائیداری اور کسٹمرسپورٹ کے لیے جاناجاتاہے۔
آئی ٹیل انرجی پاکستانی صارفین گھروں اور کاروباروں کو درپیش مختلف توانائی کے مخصوص چیلنجزکو بخوبی سمجھتاہے اوراسی وجہ سے اپنی مصنوعات کو توانائی کی ضروریات کے مطابق بہترین کارکردگی اور سستی بجلی کے حل فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹیل انرجی بڑے سیلز نیٹ ورک اور سروس پالیسی میں 3سالہ/ 5سالہ تبدیلی کی وارنٹی،48 گھنٹے کی متبادل گارنٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں 48 سروس شاپس شامل ہیں۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے آئی ٹیل انرجی کے نائب صدرمسٹرایسن نے کہاکہ ”ہم پاکستان سسٹین ابیلیٹی ویک 2025میں اپنی نئی اور جدید مصنوعات کی نمائش کرنے پربہت خوش ہیں۔ہمارا مقصد پاکستانی صارفین کے گھروں اور کاروباروں کو صاف، سستی اور قابل اعتماد توانائی کے حل فراہم کرناہے۔ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کوسستی اورقابل اعتماد توانائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہماری جامع سیلز اور سروس پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم اپنے معزز صارفین کو بہترین تعاون فراہم کریں۔”
اس تین روزہ ایکسپو میں آئی ٹیل انرجی کی جانب سے جدید ترین شمسی توانائی کی مصنوعات کی نئی رینج متعارف کروائی گئی ہے جو پاکستانی صارفین کو گھروں اور کاروباروں میں درپیش مخصوص توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ آئی ٹیل کی اس پرو سیریز میں IP54 چارکلوواٹ پرو ایل وی بیٹری2.56کلوواٹ گھنٹہ(وال ماؤنٹ)،IP54 چھ کلوواٹ ایل وی بیٹری5.12کلوواٹ گھنٹہ،ہائبرڈIP54 چارکلوواٹ ایس پی،ایل وی بیٹری5.12کلوواٹ ریک،IP66 بارہ کلوواٹ پرو،IP66 چھ کلوواٹ پرو،آن گرڈIP66 بارہ کلوواٹ تھری پی،آن گرڈIP66 سترہ گرڈکلوواٹ اور سمارٹ آل ان ون ای ایس ایس شامل ہیں۔