اسلام آباد ، پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس اورمیتھ مانیا(MathMania) کے تحت منعقدہ ریاضی مقابلہ کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا ہے۔حتمی مرحلے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی بھرپور شرکت کی اور درسی وتدریسی عمل سے لطف اندوز ہوئے۔
فائنل راؤنڈمیں غیر معمولی ٹیلنٹ، تنقیدی سوچ اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا،مقابلے کے شرکا نے وقت کی پابندی کے ساتھ مسائل سے نمٹنے جیسے چیلنجز کاسامنا کیا جبکہ والدین اور اساتذہ نے ریاضی کو قابل رسائی بنانے والے اس اقدام کی تعریف کی۔اس موقع پرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سالار احمد،محمد بن احسن اور ارتضیٰ حیدر کاظمی شامل تھے جنہیں ان کی شاندار کارکردگی پرانعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ مقابلہ صرف اعداد وشمار کاہی نہیں بلکہ طلباء میں اعتمادپیدا کرنے، مسائل حل کرنے کی مہارت کو بڑھانے اور طلباء میں ریاضی کا حقیقی جذبہ پروان چڑھانے کے بارے میں بھی تھا۔ طلباء کی شرکت اور جوش و خروش نے ثابت کیا کہ تدریسی عمل کو ایک پرلطف مہم جوئی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے میتھ مانیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،”چیزئیس میں، ہم تدریسی عمل کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ میتھ مانیا کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکھنے کا عمل کس قدر پرلطف اور اثر انگیز ہوسکتا ہے۔یہ اقدام طلباء کو ریاضی کو خشک مضمون یا رکاوٹ سمجھنے کی بجائے ایک دلچسپ چیلنج کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔“
چیزئیس اور میتھ مانیا مقابلہ جات 2025 کا کامیاب انعقاد،سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے حصول علم کے مزید دلچسپ مواقع پیدا کرنے کی ابتدا ہے۔چیزئیس نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ، تنقیدی سوچ اور تدریسی عمل کو آسان بنانے جیسے اقدامات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔