1
وسیم اکرم کا 6 بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ,پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نےچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ بہت مواقع دے دیے،اسٹارز بنادیا،اب دلیرانہ فیصلہ لینےکا وقت آگیا ہے،نوجوان اور جارحانہ کھلاڑیوں کو لائیں،2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں، بس بہت ہوگیا، اب ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آگیا۔
سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ پانچ میچوں میں سارے بولرز نے ملاکر 60کی ایوریج سے 24وکٹیں لی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اس سال 14ممالک کی ٹیموں جن میں عمان اور امریکا بھی شامل ہیں، پاکستان کی بولنگ دوسری بدترین رہی ہے۔
2
ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا مشن،آئی ایم ایف وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گاذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلےمرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلےمیں پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے،نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دارطبقے کو ریلیف مل سکے گا،وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بنک کے ساتھ مذاکرات ہوں گے،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے
3
آئی ایم ایف کا جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک تعمیرات روکنے کا مطالبہ,کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کےلیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کی 4 رکنی تکنیکی کمیٹی کے مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کوجیو ٹیگ کرنے اور مختص رقم کی مانیٹرنگ پر زور دیا۔ جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک نئی تعمیرات روکنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
4
گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی درجن انڈوں کی قیمت 251 روپے تھی، جو گزشتہ ہفتے اضافے کے ساتھ 271 روپے ہو چکی ہے۔اسی طرح ایک کلو زندہ برائلر مرغی کی قیمت اس وقت 462 روپے ہے جبکہ جنوری میں1کلو زندہ برائلر مرغی کی قیمت 420 روپے تھی اور گزشتہ برس دسمبر میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 320 روپے تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہ جنوری میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت قریباً 550 روپے کلو تھی، جو فروری کے آغاز میں بڑھ کر 600 روپے ہوگئی جبکہ اس وقت ڈالڈا گھی کی قیمت میں بھی 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا تھا، لیکن ماہ رمضان سے قبل گھی اور آئل کے 12 لیٹر والے کارٹن پر 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اسی طرح ڈالڈا گھی کے ایک پیکٹ پر 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جنوری کے مہینے میں چینی کی قیمت میں سب سے زیادہ 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر اب 163 روپے ہوگئی ہے۔
5
فلٹریشن پلانٹس ناکارہ، پنجاب بھر میں عوام گندا پانی پینے پر مجبور,لاہور سمیت پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کے مسائل سنگین شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں،لاہور میں سالانہ ایک میٹر تک گرنے والی پانی کی سطح جو کہ پچھلے تین سال سے مستحکم تھی اس میں ایک بار پھر کمی شروع ہو چکی ہے۔
576 ٹیوب ویلز کی مدد سے روزانہ 500 ملین گیلن سے زائد پانی واٹر سپلائی لائنز کی مدد سے شہریوں تک پہنچایا جاتا ہے،صاف ہانی سے گھروں میں گاڑیاں دھونا،سڑکوں پر چھڑکائو، ڈومسٹک و کمرشل سطح پر پانی کا بے دریغ استعمال زیر زمین پانی کی سطح کم کر رہا ہے اور آرسینک کی شرح بڑھ کر اسلے آلودہ کر رہی ہے۔
روازنہ فیکٹریوں اور گھروں سے نکلنے والا دو ہزار کیوسک گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے راوی کی نظر کر دیا جاتا ہے جو کہ لاہور میں آبی آلودگی کی بڑی وجہ ہے۔