1
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی جس میں میئراورڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے تاہم تمام افراد لفٹ میں محفوظ رہے۔
2
تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی.پیر کو محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقاتوں میں سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیے سندھ کے دورے پر ہے۔
یہ وفد پہلے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔گھمن ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ جو الائنس بنایا گیا ہے اس کا مقصد پاکستان کے ہر خطے کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔ سندھ دھرتی کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں جانے دیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانی سے بڑا کوئی حق نہیں، اب یہ حق بھی چھینا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رُخ موڑ کر سندھ کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نہ چاہے تو یہ حکومت دو دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔
3
منشیات فروشی کا کیس: ملزم ساحر حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ,کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جب کہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ایس آئی یو تفتیشی افسر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کردیا اور ملزم ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔
4
سابق پاکستانی کپتان کا حارث، نسیم اور شاہین سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ,پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اتوار کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اورحارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔
5
اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا ٹورنامنٹ نہیں جتوایا، اب وقت ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور دوسرے بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو موقع دیں۔
6
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد ان کی آج شام تک رہائی کا امکان ہے۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
7
سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لڑکی سے فوری طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر زیادتی سے متعلق بات کی جاسکتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
8
گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا.ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردیناچاہیے، اچھی کرکٹ ٹیم تنقید سے نہیں بلکہ اچھے فیصلوں سے بنے گی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی لندن میں پریس کانفرنس
9
9 مئی کے پرتشدد واقعات کی رپورٹ سے پرویز الٰہی اورشاہ محمود کے نام غائب, کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے نام شامل نہیں ہیں۔
موجودہ وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے مبینہ کردار کی تفصیلات درج ہیں۔
اگرچہ اس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے اور ان پر سرگرم انداز سے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام شامل نہیں ہیں۔


