1
شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانے والےاسٹوڈنٹ رہنما ناہد اسلام مستعفی,بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کےمطابق ناہد اسلام نے نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،طلبا تحریک کے رہنما نئی پارٹی کا اعلان 28 فروری کو کریں گے۔
2
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران تماشائی کے گراؤنڈ میں داخل ہونے پر تماشائی عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق باہتر ضلع اٹک کے رہائشی عبدالقیوم نے جان بوجھ کر سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ملزم گزشتہ روز یاسر عرفات انکلوژر کی جانب سے نیوزی لینڈ ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔ ملزم کو سیکیورٹی عملے نے قابو کرکے پولیس کے حوالے کیا۔
3
تعلیم پر ایک اور وار، طالبان نے تعلیمی مراکز چلانے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کرلیاخواتین کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر 14 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے برطانوی جوڑے کو طالبان نے حراست میں لے لیا۔
افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے 70 سالہ برطانوی جوڑے کا حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔برطانوی جوڑے کی ری بلڈ نامی تنظیم کاروباری اداروں، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعلیم و تربیت فراہمی کرتی ہے۔ پیٹر رینالڈز اور ان کی اہلیہ باربی کو طالبان نے 18 سال افغانستان میں رہ کر خواتین کے لیے تعلیمی پروگرام چلانے پر گرفتار کیا۔
4
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت کے باعث ملک کے کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری اور تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ "فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز” اور ایران کے "مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز "کی اعلیٰ سطحی ملاقات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ، مالی سال 2023-24ء میں تجارتی حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے۔
5
ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔
6
غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملک ریاض اورعلی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری,احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔احتساب عدالت کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی اراضی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ملزم ملک ریاض، علی ریاض اور زین ملک سمیت 10 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
احتساب عدالت نے سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دو ملزموں نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے، 10 ملزموں کو عدالتی سمن کی تعمیل نہیں ہوئی۔ ملک ریاض راولپنڈی کے دو ریفرنس میں مفرور ہے۔محموداخترنقوی نے کہا کہ میں اس کیس کامدعی ہوں مجھے نقول فراہم کی جائیں، احتساب عدالت نے ملزموں کو نقول فراہم کرنےکاحکم دے دیا، احتساب عدالت نےسماعت 15اپریل تک ملتوی کردی۔


