1
کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات,رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد تعینات ہونے والے حمزہ ہمایوں کا تعلق پولیس سروس کے 43ویں کامن سے ہے۔حمزہ ہمایوں اس سے قبل نیکٹا میں خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں اسلام آباد پولیس ،میں بطور ایس پی کئی اہم پوسٹنگز پر موجود رہے، حمزہ ہمایوں ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی رہے۔
حمزہ ہمایوں بطور چیف سیکورٹی آفیسر ٹو وزیر داخلہ بھی خدمات سرانجام دیتے رہے، حمزہ ہمایوں آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او بھی تعینات رہے، حمزہ ہمایوں کی بطور ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان سے سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
2
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ کراچی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی,وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپورآج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔
3
26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 122 کارکنوں کے بیانات حلفی ہائیکورٹ میں جمع, 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 122 پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتوں کے بعد رہائی کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عدالتی حکم پر بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے۔
قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ضمانتیں مشروط طور پر منظور کی تھیں۔وکیل مرتضیٰ حسن طوری نے کارکنان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروائے جس میں کہا گیا کہ بطور وکیل یقین دہانی کراتا ہوں کہ درخواست گزار آئندہ ایسی کوئی سرگرمی نہیں کریں گے، درخواست گزاروں پر ایف آئی آرز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں درخواست گزاروں نے کوئی جرم نہیں کیا۔
4
تجارتی تعلقات میں توسیع؛ ایران کی کاروباری ویزا فیس میں کمی کی یقین دہانی,ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
5
جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط, آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا، وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
6
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں گا۔
7
سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کے کیس میں بری,گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کا الزام تھا