1
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال تاشقند پہنچ گئے۔ دورے کے دوران دونوں وزراء کی ازبک حکام سے اہم ملاقاتیں اور اجلاس منعقد ہوں گے، دورے کا سب سے اہم ایونٹ 26 فروری کو ہونے والا پاک-ازبک بزنس فورم ہوگا ۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد کے ازبک حکام سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا جائے گا۔
2
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آج کھیلا جانا تھا لیکن بارش کے باعث میچ شروع ہی نہیں ہوسکا جس کے بعد آئی سی سی انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا ۔
گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے بھی تین پوائنٹس لیکن جنوبی افریقہ +2.140 کے رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ دونوں ٹیموں کے دو دو میچز ہو گئے ہیں جبکہ ایک ایک میچ باقی ہے ۔
3
ارکان پارلیمان کی تنخواہ میں اضافےکے معاملے پر پی ٹی آئی کا دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیاہے ، ایوان میں تنخواہوں بڑھنے کے معاملے پر تحریک انصاف کا شور شرابہ لیکن اضافی تنخواہ لینے پر سب تیار ہیں، سیکرٹری سینیٹ نے سماء کو بتایا کہ کسی پی ٹی آئی سینیٹر تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کے حوالے سے تاحال سینیٹ سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑٖنے ِاس حوالے سےسینیٹ سیکرٹریٹ کو تحریری طورپر آگاہ کرنےکا کہا تھا، سیکرٹری سینیٹ نے تصدیق کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کےکسی رکن نے اضافی تنخواہ نہ لینے کا لکھ کر نہیں دیا، سینیٹرز کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی ابھی شروع نہیں ہوئی ۔صدر مملکت نے تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل کی توثیق نہیں کی، صدر مملکت کی توثیق کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا ، اگر کوئی رکن اضافہ نہیں لینا چاہتا تو تحریری طور پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردے۔
4
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے خیبر پختونخوا کے گورنر بیچارے کا ویسا بھی کوئی کام نہیں ہے صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعظم اورصدرکو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بے نظیربھٹو کے نام منسوب کرنے کے خط پر رد عمل دیا اور کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
5
برسلز میں پاکستان زندہ باد اوراستحکامِ پاکستان سیمینار کا انعقاد،ہمارے جوانوں کے لہو سے سینچی گئی امن کی فضا کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔سردار صدیق خان ، ماضی میں ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، اب استحکام کے لیےکام کریں۔
کمیونٹی رہنما راجہ محمد خالد ،پاکستان کی ترقی عوامی یکجہتی اور اداروں پر اعتماد میں مضمر ہے، بانی وصدر شہزادہ عثمان طاہر،شرکاء نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےاپیل کی کہ قومی مفادات کےسفیربن کرپاکستان کی خدمت کریں،شرکاء نے اجتماعی عزم کااظہارکیا کہ پاکستان کی سلامتی،خوشحالی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔


