1
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر بدالکریم نائیک نے منصورہ میں ملاقات کی۔ڈاکٹر ذاکرنائیک جو گزشتہ برس اکتوبر میں دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی مسائل کے باعث منصورہ نہ آسکے، منگل کی صبح لاہورائرپورٹ پرآمد کے بعد منصورہ پہنچے، امیر جماعت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔
2
وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔اُزبکستان کے وزیرِ عظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیرعلی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں وزیرِ اعظم پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔وزیرِ اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کردہ ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کروایا جائے گا اور بریفنگ دی جائے گی۔
3
عمران خان نے پارٹی کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے بتائی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، 6 ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔
4
گورنر کے پی کا بلدیاتی نمائندوں کے حق کیلیے احتجاجی دھرنے کا اعلان،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔
5
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے ادا کیے جانے کا انکشاف،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ روپے) ادا کرنے ہیں، اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، مالیاتی مشیر کو 63 فیصد رقم ادا کی جاچکی ہے۔
6
محسن نقوی کو جسعہدے پر بھی بٹھایا گیا اس نے بیڑہ غرق کیا، عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔
عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی پی ٹی آئی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔
7
اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو اجازت دی جائے گی۔ صیہونی ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف 55 سال سے بڑے مرد اور 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔


