1
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کا میچ دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا اور انہوں نے میچ ہارنے پر بڑے دکھ کا اظہار کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو ،کہا عمران خان نے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟
2
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم،سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری ملزمان حوالگی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت قتل کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی اور دبئی فرار دیگر ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس میں محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں جب کہ عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
3
کراچی: گھر یلو جھگڑے کے دوران 4 بہنوں نے صفائی کیلئے استعمال ہونیوالا بلیچ پی لیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 کے گھر میں زہریلی چیز پینے سے 4 خواتین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اسپتال منتقل کی جانے والی 4 خواتین میں 24 سال کی رباب ، 20 سال کی صبا اور 18 سال کی رفعت کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔
4
کراچی میں 9 ویں اور 10 ویں کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری،محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نئی شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔


