1
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سےبچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ سےملاقات نہیں کرائی جارہی،انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کا کہا ہے، بطورسابق وزیراعظم بانی کوان کےحقوق نہیں مل رہے۔بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلےکی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کےحقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔
عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، انہوں نےکہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو
2
افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھجوانے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد اے سی سی کارڈ پر ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
اسی طرح وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا، افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک دوسرے شہروں اور اس کے بعد افغانستان منتقل کیا جائے گا۔
3
محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی سال7اپریل سےشروع کرنے کا فیصلہ،سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نیا تعلیمی سال 7 اپریل سے شروع ہوگا، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ماہ رمضان کے بجائے اب اپریل میں لئے جائیں گےنویں اور دسویں کے پریکٹیکل امتحان صرف مارچ میں لئے جائیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 اپریل سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
4
سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیاسندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کردیا،سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے۔سردار محمد بخش مہرنے کہا کہ اب 15 لاکھ ہاری خود بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی۔
5
سندھ کے 20 سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔سندھ میں زمینوں پر قبضے اور سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کی تیاری مکمل کرلی گئی، کرپشن کی مختلف تحقیقات میں شامل افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے۔ سندھ کی اہم شخصیات کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد کے ساتھ کئی رپورٹس تیار کرلی گئیں ہیں، کرپشن کی انکوائری میں شامل افسران کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات مکمل ہوگئے۔
6
ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔
ٓ