1
وزیر اعظم شہباز شریف کی کانگریس سینٹر تاشقند آمد، گارڈ آف آنر پیش ,ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔وزیر اعظم تاشقند میں آج یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں شہباز شریف پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ 5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے، تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلے کا حصہ تصور ہوتی ہیں۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ تمام پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہوجائیں گی جس پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ نظرثانی فیصلہ دینے والا جب کہ انٹرا کورٹ اپیل لارجر بنچ سنتا ہے، لارجر بنچ مقدمہ پہلی بار سن رہا ہوتا اس لیے پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔
3
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہو گی، ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں، شاہد خاقان میزبان ہیں۔جمہوریت آئین و قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہو گی، بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے، بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا، وزیر اعلیٰ اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
4
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔
ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایاجاتارہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیاگیا۔پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی ، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
5
پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب ,لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادی اظہار شدید متاثر ہو گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔
6
پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر ماتحت عدلیہ کے 768ججز نے رضا مندی ظاہر کردی جبکہ 979ججز نے معذرت کرلی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز کو نمٹانے کے لیے ڈبل شفٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ بھجوایا تھا۔
پنجاب کے تمام ججز نے اپنی اپنی رپورٹس ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوارسال کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پنجاب کے 1747 ماتحت عدلیہ کے ججز ہیں جن میں 44فیصد یعنی 768نے دن رات عدالتیں لگانے سے متعلق رضامندی ظاہر کردی جبکہ 979ججز نے دن رات عدالتیں لگاکر کیسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔اب وکلا تنظیموں سے اس سے متعلق تجاویز مانگی جائیں گی اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
7
رہنما پاکستان تحریک انصاف بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام آئین کے خلاف ہے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئی جلسہ نہیں تھا صرف اجلاس تھا، ایک طرف سرکاری خرچ پر جلسے ہو رہے ہیں ، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہوگی اور لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔ پیکا قانون کے حوالے سے پانچوں ہائیکورٹس میں پٹیشنز آگئی ہیں ، سپریم کورٹ میں بھی آرٹیکل 184 (3) کے تحت کچھ لوگوں نے پٹیشن دائر کی ہے، اگر ایک ہی ایشو سب ہائیکورٹس میں ہو تو سپریم کورٹ اس کو یکجا کر کے لارجر پبلک انٹرسٹ کے زمرے میں سن سکتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
8
وزیر داخلہ سے روسی سفیر کی ملاقات، انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر اتفاق ,دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر اتفاق ہوا، باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے باہمی روابط کو فروغ دیں گے۔
9
حماس کیساتھ معاہدہ طے، جنگ بندی برقرار، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ , حماس اور اسرائیل کے درمیان دونوں کے قیدیوں اور مغویوں کی رہائی اور یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ثالثوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے رہا کیا تھا، اب انہیں اس معاہدے کے تحت جلد آزاد کیا جائے گا جبکہ اسرائیل مزید فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی رہا کرے گا۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔اسرائیلی اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی آج یا کل متوقع ہے جبکہ 8 مارچ تک اگر مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی۔
10
14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کے شیڈول کا اعلان ,لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کی منظوری دی گئی۔14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال 23 جنوری سے 31 جنوری تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور گیمز کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔اجلاس میں ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کا ذکر ہوا۔ شرکا کا کہناتھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیا بلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔
11
حماس اور اسرائیل کے درمیان دونوں کے قیدیوں اور مغویوں کی رہائی اور یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ثالثوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے رہا کیا تھا، اب انہیں اس معاہدے کے تحت جلد آزاد کیا جائے گا جبکہ اسرائیل مزید فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی رہا کرے گا۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔


