1
آئی ایم ایف نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی.ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کردی۔
نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے، الیکٹریکل گاڑیوں کی تیاری کے خام مال پر بھی سیلزٹیکس کی رعایت نہ دی جائے۔ لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکل پرآئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔
2
جارح مزاج بیٹر فخرزمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان,ذرائع کے مطابق فخرزمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی
۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔ذرائع کے مطابق فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔فخر زمان لیگز پر این او سی کے معاملے اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی دلبرداشتہ ہوئے تھے۔ فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔
3
شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی، انوکھی پالیسی کا اعلان,چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے اپنے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو وارننگ دی کہ اگر وہ ستمبر تک شادی نہیں کرتے تو نوکری سے نکال دیا جائےگا۔
کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق 28 سے 58 سال تک کی عمر کے ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا ہے، جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔نوٹس کے مطابق مارچ تک شادی نہ کرنے والے ملازمین غلطی پر معذرت کا خط جمع کرانے کے پابند ہوں گے، پھر جو لوگ جون تک بھی شادی نہیں کریں گے ان کی جانچ پڑتال کی جائےگی، تاہم ستمبر تک نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائےگا۔
4
پی آئی اے کی برطانیہ اور امریکا کیلئے براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان,دستاویز کے مطابق برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جون 2025 تک برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو سکتی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، امریکی ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ بھی کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی فزیبیلٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔
5
آسٹریا نے یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلے روزہ کا اعلان کردیا.ماہ صیام کی آمد آمد ہے،اس کےلیے ہمیشہ کی طرح لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے،مسلمان اس مقدس مہینےکا پورا سال انتظار کرتے ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نےملک بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہوگا،جبکہ پہلی تراویح 28 فروری کو پڑھی جائے گی۔