1
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے شرکت کی۔تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف اورازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے تقریب کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
2
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان چیمبر سماعت کااعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے فل بنچ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی، چیف سیکرٹری اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔آئین کےتحت الیکشن کمیشن وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں ہوتی،ہم اپنی تیاریاں مکمل کر لیتےہیں تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں۔ ترامیم کی وجہ سے انتخابات کا عمل دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے، تین صوبوں اورکنٹونمنٹس میں جدوجہد کے بعد کمیشن بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد میں کامیاب ہوا، بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ مختلف اوقات میں صوبائی حکومتوں نے پانچ مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کئے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے تین 3دفعہ حلقہ بندیاں کیں، شیڈول دینے کے باوجود صوبوں میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا۔
3
غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کردیا گیا جو آج وطن واپس پہنچیں گے۔دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانی تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا، پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے، 106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے ، ان غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔
4
میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیاپی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
5
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کردیئے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کےلئے قرض چاہیے، نوجوانوں کو پٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔
6
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد،عدالت نے ایس آئی یو پولیس کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی، ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ارمغان کی نشاندہی پر گرفتار اداکار کے بیٹے ساحر حسن نے کئی نام اگل دیئے، ساحر حسن نے منشیات وصول کرنے کا روٹ بھی بتا دیا، ساحر حسن کے پاس ویڈ نامی منشیات اسلام آباد سے آتی تھی، ساحر حسن نے ڈیفنس، کلفٹن اور گذری میں منشیات چلانے والے 8 افراد کے نام بتائے۔


