1
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے دورمیں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ماضی کی غلطی قرار دیدیا ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادی، سول سوساٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔
بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو ہوچکا، اب آگے بڑھیں۔ اگر پہلے غلطیاں ہوئیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پھر دہرائیں، غلطیوں کا تدارک کیا جائے اور معذرت کرلی جائے تو کافی ہے اور بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ میرے دور میں کچھ ہوا تو معذرت چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو
2
افغان بیٹرابراہیم زردان نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں انگلش کرکٹرکا اہم ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ابراہیم زردان نے 146 گیندوں پر 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 177 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد وہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بیٹر بن گئے ہیں ۔
ان سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے بین ڈکٹ کے پاس تھا ، انہوں نے چند روز قبل آسٹریلیا کیخلاف 165 رنز کی انگ کھیلی تھی جو کہ اب دوسری بڑی اننگ بن چکی ہے ، ان کے علاوہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے نتھان ایسٹل ہیں جنہوں نے 177 گیندوں پر 145 رنز بنائے جبکہ چوتھا نمبر زمبابوے کے اینڈی فلاور کا ہے اور انہوں نے بھی 145 رنز کی اننگ کھیلی ۔
3
افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف دے دیاافغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، افغانستان کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی رہیں لیکن ابراہیم زردارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ان کے علاوہ ہشمت اللہ آفریدی 40 ، عظمت اللہ 41 جبکہ محمد نبی نے ۔۔رنز بنائے ۔
4
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان،دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے کمی کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) میں سماعت ہوئی جس کے دوران کے الیکٹرک حکام نے کہا پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور سٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔صارفین نے کہا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے ، کراچی کے کمرشل علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے ، انڈسٹریل سپورٹ پیکج بھی کراچی میں نافذ نہیں کیا گیا۔
5
وفاقی وزیر اویس لغاری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، توانائی سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لیے ریلیف کا باعث ہے۔ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔اگلے 10 سال تک درآمدی ایندھن سے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا جو ماحول دوست اور پائیدار توانائی کی طرف حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔
6
کراچی میں خلاف ضابطہ پولیس اسٹیشنز کے قیام کا انکشاف، نوٹیفائی فہرست طلب،ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے ایڈمنسٹریٹر جج نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو )، سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( سی آئی اے ) اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل ( اے وی سی سی ) سمیت کئی ادارے اپنی جگہوں پر مقامات درج کر رہے ہیں لیکن ان کی قانونی حیثیت واضح نہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ان تھانوں کے قیام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جو کہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔منتظم جج نے اس معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کو بھی ایک خط ارسال کیا جو عدالت کو موصول ہو چکا ہے۔خط میں کراچی ڈویژن کی تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں کے لیے نوٹیفائی مقامات کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
7
عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔آل صرافہ ایسوسیشن چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوکر 306300 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کے دام 2058 روپےگرکر 262602 روپے ہوگئے۔عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے بھائو 24 ڈالر کم ہوکر 2916 ڈالر پر آ گئے