1
پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ، لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کےلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈیپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔
سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔
سی سی ڈی پنجاب میں جرائم اورمجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا، مریم نواز نے ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، سی سی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے، 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا۔
2
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کرینگے.سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں، ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
3
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاؤن تھانے میں جلاؤ گھیراؤ، لڑائی، توڑ پھوڑ کے مقدمات درج
4
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان چیمبر سماعت کااعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے فل بنچ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی، چیف سیکرٹری اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
آئین کےتحت الیکشن کمیشن وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں ہوتی،ہم اپنی تیاریاں مکمل کر لیتےہیں تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں۔
ترامیم کی وجہ سے انتخابات کا عمل دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے، تین صوبوں اورکنٹونمنٹس میں جدوجہد کے بعد کمیشن بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد میں کامیاب ہوا، بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبوں کی ذمہ داری ہے مختلف اوقات میں صوبائی حکومتوں نے پانچ مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کئے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے تین 3دفعہ حلقہ بندیاں کیں، شیڈول دینے کے باوجود صوبوں میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا۔
5
جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہم مذاق بن گئے ہیں، خدارا! ملک کے حال پر رحم کریں۔ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب
6
سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی یہ جو روایت وزیراعلیٰ نے ڈالی ہے یہ غلط ہے۔ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پریس کانفرنس کی، سابق وفاقی وزیر غلام بلور، سابق گورنر غلام علی، پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور دیگر شریک ہوئے۔
ارباب عالمگیر نے کہا کہ صوبے کے موجودہ حالات میں سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی کیا ضرورت تھی؟ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی ناکامی چھپانے کےلئے یہ اقدام اٹھایا، وزیر اعلیٰ نے روایات کو تبدیل کر دیا ہے، انہیں سوچنا چاہئے کہ آج کے بعد کل بھی ہے۔بانی پی ٹی آئی کا تو وژن تھا کہ کسی بھی سرکاری عمارت کا نام زندہ لوگوں کے نام پر نہیں رکھنا چاہئے، وزیراعلیٰ سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لیں۔
غلام علی نے کہا کہ ہمارے صوبے کی روایات ہیں ایک دستور ہے، یہ سٹیڈیم آج سے 39 سال قبل بنایا گیا، جس وقت سٹیڈیم کوارباب نیاز کا نام دیا گیا تو اس وقت ارباب نیاز حیات نہیں تھے، چاہئے تھا کہ نیاسٹیڈیم تعمیر کرتے جہاں بین الاقوامی میچز ہوتے، سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی مذمت کرتے ہیں،حکومت فیصلہ واپس لے۔غلام بلور نے کہا کہ افسوس ہے گنڈاپور کی جماعت نے 11 سال میں ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا، ہم نے صوبے میں 8 یونیورسٹیز بنائی تھیں آپ ایک سٹیڈیم نہ بنا سکے، اس اقدام سے بانی پی ٹی آئی کا نام روشن نہیں خراب ہوگا۔
7
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان،ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کوصرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیاجائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی رہنما رضا عباس