1
حکومت کا 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان،پاور ڈویژن کے مطابق 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین اور زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی صارفین کوماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیاگیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی نیپرا کو دونوں درجوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ دینےکا خط لکھ دیا۔
2
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ فوجی طیارہ ایک عام شہری کے گھر پر جاگرا اور تباہ ہوا۔
3
کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت، عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔تمام وزرا،مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے۔ فنڈز اور ان کےاستعمال سے متعلق معلومات دیں گے، یہ عمل مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائےگی۔ رکن احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو
4
پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ،چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔
پاکستان بزنس فورم کے رہنما نے کہا بڑے دکاندارپر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے دکاندار پر10 ہزار روپے ٹیکس کی سفارش کی ہے جب کہ گاؤں اور چھوٹے قصبوں کےدکانداروں پر 5 ہزارفکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
5
جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبارکرنیوالےگینگ کا سرغنہ گرفتار،پولیس حکام کے مطابق کرائمز برانچ نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیع اللہ نامی شخص کوجعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے 3 پیکٹ برآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
6
دبئی کے تاجر کا بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کیلئے 2 کھرب 28 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان،خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔
عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔


