1
عمران خان کے دور حکومت میں مریم اورنگزیب نے پیکا کو کالا قانون کہا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو 2 مرتبہ ایکٹ کے خلاف لگائے ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے۔آج شاید ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے نہ پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، جب نواز شریف کو سزا ہوئی پیمرا کی طرف سے آرڈر آیا کہ سزا یافتہ شخص کو ٹی وی پرنہ دکھایا جائے، ہم عدالت گئے، سلمان اکرم راجہ پٹشنر تھے اور سب کو پتا ہے ہمارے ساتھ کیا ہوا۔
بانی پی ٹی آئی نے خطاب کیا اور کہا یہ لوگ افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں، پھر پیکا دوبارہ زندہ ہوگیا، ہم عدالت گئے اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب نے عدالت میں کہا کہ پیکا کالا قانون ہے ہم بھی پٹشنر بننا چاہتے ہیں، ہم پارلیمنٹ احتجاج کیلئے گئے۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس گیلری کو تالا لگا دیا گیا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو دو مرتبہ ہمارے کیمپ میں آئے، آج وہ اپوزیشن اقتدار میں آ گئی ہے اور فُل اسٹاپ اور کومہ تک پر پابندی لگا دی۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب
2
وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے، ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب
3
ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی، کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک میچ میں صرف 10 رنز بنائے، 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں آٹھ درجے نیچے آ کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔ نائب کپتان سلمان علی آغا 46 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے 544 پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 42 اور بھارت کے خلاف 19 رنز بنائے تھے۔
4
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔
حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ جو بجلی افورڈ کر سکتا یے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33 ارب کے بقایاجات کا مسئلہ حل کیا جائے۔
5
قائمہ کمیٹی اجلاس : کراچی کے منصوبوں پر ناز بلوچ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ،سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا۔ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے لیے معاوضے پروزارت داخلہ نے بریفنگ دی۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ سی پیک سے متعلق معاوضہ کی معلومات وزارت دفاع دیکھتی ہے، نان سی پیک منصوبوں پر بھی چینی کام کر رہے ہیں، نان سی پیک منصوبوں کے معاملات کو نیکٹا دیکھتا ہے۔کمیٹی رکن داوڑ خان کنڈی کا کہنا تھا کہ این اے 50 کو موٹروے ہونا چاہیے، یہ منصوبہ بہت اہم ہے، اسے سی پیک میں شامل کیا جائے۔
6
سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کی کار حادثہ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری،جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔
اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل افسر نے لکھا اس باڈی کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم ضروری ہے،میڈیکل آفیسر کے لکھنے کے باوجود بھی ڈیڈ باڈی کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا۔