1
سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیدی۔عدالت عظمیٰ کی پالیسی دستاویز کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل ازگرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا جبکہ تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔
پالیسی دستاویز کے مطابق مقدمات کی منتقلی اور فیملی مقدمات کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر کی جانب سے دائر ہوگی اور کسی مقدمہ میں جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا۔درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں فوری سماعت کی وجہ کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔
2
امریکی اور روسی سفارت کار جمعرات کو استنبول میں ملاقات کریں گے، روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ترکیہ کے شہر استبول میں ہوگایہ مذاکرات دونوں ممالک کے سفارت کاروں کے لیے بہتر کام کے حالات پیدا کرنے پر مرکوز ہوں گے جس کے بعد مزید وسیع معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔یہ ملاقات 12 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی فون کال اور 18 فروری کو سعودی عرب میں ہونے والی اعلیٰ سطحی روس امریکہ میٹنگ کے تسلسل کا حصہ ہے استنبول مذاکرات کے نتائج یہ ظاہر کریں گے کہ دونوں ممالک کس حد تک جلد اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
3
ایئر چیف مارشل سے ازبک فضائیہ کے کمانڈرز کی ملاقات، فو جی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالو وچ کو سلامی دی ، سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ازبک فضائیہ کی تکنیکی تربیت کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ تعلقات علاقائی امن وسلامتی کیلئے ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ نے ہوا بازی کی صنعت میں فروغ کیلئے پی اے ایف کے کردار کو سراہا۔
4
رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری،ترجمان کے مطابق سحری و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، سہ پہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ، رات 3 سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی ، صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک گیس بند ہو گی، رات 10 سے رات 3 بجے تک گیس بند رکھی جائے گی،
5
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں منظم جرائم پر قابو پانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب کے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کی منظوری دے دی۔اس نئے ادارے کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہوگا جن میں سے 2258 افسر اور اہلکار فوری طور پر پنجاب پولیس سے سی سی ڈی میں منتقل کیے جائیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اس نئے ادارے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کے لیے عمارات، گاڑیوں اور جدید آلات کی خریداری کی بھی منظوری دے دی ہے۔


