1
وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ،ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے انہیں الوداع کیا، تاشقند کے میئر، دونوں ممالک کے سفیر بھی تاشقند ایئرپورٹ پر موجود تھے۔وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ کے دوران ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
2
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنےکےلیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔چند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔
3
ازبکستان کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت اور ایئرو سپیس شعبے میں ٹیکنالوجیکل تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔مہمان جنرل نے پاکستان ایئر فورس کے عملے کی قابلِ تقلید پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس ٹو ایئر فورس تعاون میں اضافہ کی خواہش کا اظہار کیا۔
4
خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔کابینہ کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
5
خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔کابینہ کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
6
بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقعہ لوئردیر کے گاؤں جندول معیار میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی بڑے تصادم میں تبدیل ہوگئی، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
7
امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدرمعدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔ صدر ٹرمپ غزہ کی پٹی سے تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، سرحدی دیوار قائم کرنا صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ ہے، سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا پریس کانفرنس سے خطاب