شکارپور (ای پی آئی) سندھ کے علاقہ شکارپور کے تھانہ کوٹ شاہو کی حدود سے ڈاکوؤںکے ہاتھوں اغواء ہونے والے باپ بیٹے کی ویڈیو وائرل ،ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،جبکہ مغوی مدد کی اپیل کرتے نظر آرہے ۔
ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں پر وحشیانہ تشدد کے مناظر نے لوگوں کو خوفزدہ کردیاہے تقریباً ایک ماہ ۔مغویوں کے اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مغویوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر حکام پہلے ہی کارروائی کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت اور متعلقہ ادارے ان بے گناہ مغویوں کو بچانے کے لیے کوئی فوری اور مؤثر اقدام اٹھائیں گے، یا یہ معاملہ بھی دیگر کیسز کی طرح صرف بیانات تک محدود رہے گا؟