1
وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔
2
9 مئی مقدمات: چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر تفتیشی افسران کی سرزنش ,سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جس میں آج تمام کیسز میں نامزد 429 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھیں، قبل ازیں عدالت نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے چالان کی مکمل کاپیاں طلب کی تھیں۔آج کی سماعت میں 9 مئی کے 13 مقدمات کے چالان کی مکمل نقول جمع نہ ہو سکیں جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت میں شیخ رشید احمد اور فیاض الحسن چوہان عدالت پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی جن کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، عدالت میں مرکزی ملزمان عمر ایوب، شبلی فراز، شیریں مزاری، علی محمد بھی پیش نہ ہوئے۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے 13 مقدمات پر سماعت ملتوی کردی۔
3
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ماہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری بتاریخ 28 فروری (بروز جمعۃ المبارک) کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
4
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 436 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
5
سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے .مرکزی بینک اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، بینک ملازمین کو معمول کے مطابق کام کرنے اور ڈیوٹی انجام دینے کیلئے رپورٹ کریں گے، تاہم عوامی لین دین نہیں کریں گے۔
6
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الہٰی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، عدالت نے بیماری کی بنیاد پر چودھری پرویز الہٰی کو حاضری سے استثنیٰ دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہ ہوئے۔
7
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی سے متعلق مقدمات پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ ہفتے نہیں اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا پر مقدمات پر سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا جبکہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔
8
موریطانیہ، ملائیشیا اور امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ 5 کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔موریطانیہ سے کشتی سے یورپ سمگلنگ کے لیے موجود 2 نوجوان بھی بے دخل کیے گئے ہیں۔امیگریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے بلیک لسٹ، منشیات سمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانی ڈی رپورٹ کیے گئے ہیں۔اسی طرح سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے
9
نااہلی سے متعلق کیس: الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت ,الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو دینے کی ہدایت کی۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو بھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
10
خیبرپختونخوا حکومت کا امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان ,اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پیکیج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات ہیں کہ امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
11
144 دن پر مشتمل 16 ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا۔قومی اسمبلی کے 13 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 93 نشستیں منعقد ہوئیں، ایوان کی کارروائی 247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی، 26 ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں۔اس دوران نواز شریف اور حمزہ شہباز کی سب سے کم حاضری رہی، دونوں صرف 5 دن شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف 11، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کا تناسب سب سے زیا دہ رہا، حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی، سیاسی مسائل عوامی مسائل پر حاوی رہے۔
پہلے پارلیمانی سال کے دوران انتخابات کے باوجود قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل رہا، پارلیمنٹ سے منظور قانون سازی میں عوامی مفاد کا تاثر کم جبکہ سیاسی مفادات کے حصول کی کاوشیں دیکھنے میں زیادہ نظر آئیں۔قومی اسمبلی میں سیاسی انتشار رہا، اپوزیشن سراپا احتجاج رہی، حکومت نے دن رات قانون سازی کا ریکارڈ قائم کر ڈالا، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اقلیت کو اکثریت میں بدلتے دیکھا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر اور الیکشن ایکٹ میں ایک کے بعد ایک قانون نے سیاسی ماحول کو گرمائے رکھا۔
12
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں .وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا جبکہ اورکزئی کے محمد علی شاہ کی میت بھی واپس لائی گئی ہے۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں، 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔
باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے، اسی طرح لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع ہی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔
13
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے دوران انہیں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
14
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس گزرنے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ آج سے چھ برس قبل 27 فروری 2019ء کے دن پاکستان ایئر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ایئر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔
15
4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے، 600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا .عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بھی مزید 4 اسرائیلی مغویوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے داؤ پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف


