1
پونٹنگ نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر 2 کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا.ٹورنامنٹ میں بطور میزبان اور دفاعی چیمپئن داخل ہونے کے باوجود پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا اور دونوں میچز میں شکست کھائی۔
رکی پونٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو صحیح انداز میں استعمال کر رہی ہے؟ٹیم کی حکمتِ عملی اپنے سب سے بڑے اثاثوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے، ان دونوں کو آگے بڑھ کر زیادہ رنز بنانے چاہیے تھے لیکن یہ دونوں ٹورنامنٹ کے پہلے 2 میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
2
مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کردیے .عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے قیدیوں کی زیادہ تر تعداد غزہ کے یورپین اسپتال پہنچی ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کو طبی امداد دی جائے گی جب کہ بہت سے قیدی بسوں میں فلسطین کے مغربی کنارے بھی پہنچے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت کمزور تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے (نکالے گئے) جب کہ کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے 24 قیدی بچوں کی رہائی حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاشوں کی شناخت تک معطل کردی ہے اور کہا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل 97 فلسطینی قیدیوں کو مصری حکام کے حوالے بھی کرے گا تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔
3
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر ہے۔کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا، حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی جیسے سمجھدار سیاستدان ہیں، اپوزیشن کا گرینڈ الائنز ملکی سیاست اور جمہوریت کے لیے بہتر ہو گا۔
4
افغان ٹیم کے کپتان کا انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا کو بھی شکست دینے کے عزم کا اظہار,انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے لیکن آسٹریلیا ٹف ٹیم ہے، اچھا مقابلہ کریں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، یہی ہدف ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ اچھا ہوگا اس میں سادہ پلان رکھیں گے، ہمارے پاس اسپنرز اچھے ہیں، اگر تھوڑی سی بھی مدد ملے تو ہم کسی کے خلاف بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ہم نے صرف گلین میکسویل کے خلاف پلاننگ نہیں کی پوری ٹیم کی پلاننگ کی ہے، ہم میکسویل کے خلاف نہیں آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں، ماضی میں جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے اب سارا فوکس کل کے میچ پر ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہمارا پلان ہے اسی پر عمل کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس
5
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کے لیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرتا ہے تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں،بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ صوبے نے 5 مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کیے اور شیڈول کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہ ہوسکے۔
6
اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کیلئے ہوٹل بند، رہنما گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے . اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا مرکزی دروازہ اندر سے کھول دیا جس کے بعد تمام لوگ ہوٹل میں داخل ہوئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا اورسلمان اکرم راجہ ہوٹل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
7
مصطفیٰ عامر کیس: ملزم ارمغان کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور,سرکاری وکیل نے کہا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جس لڑکی پر تشدد کیا اسے تلاش کر لیا ہے، آج لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، گواہان کے 164 کے بیانات قلم بند کرانے ہیں۔
ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا کی مخالفت کی جبکہ ملزم ارمغان کا کہنا تھا مجھے مسلسل اذیت میں رکھا جا رہا ہے، مجھے کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن سے واش روم نہیں جا سکا ہوں، جس پر عدالت نے کہا یہ ممکن نہیں ہے، 10دن باتھ روم نہ جانے والا انسان کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔ ارمغان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان یا گواہان کے بیانات قلم بند کرنے سے پہلے ہمیں نوٹس کیا جائے، چار گھنٹے پولیس مقابلہ چلا، والدہ نے ارمغان کو سرینڈر کرایا ان کا بیان قلم بند کرایا جائے، ارمغان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے۔


