1
شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کی دریافت کےلئے معاہدے پر دستخط,وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کی تقریب پختونخوا ہاوس اسلام میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم ، محکمہ توانائی خیبر پختونخوا کے علاوہ شراکت دار کمپنیوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیاں معاہدے پر دستخط ہوئے ۔اس منصوبے پر اگلے تین سالوں میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میران بلاک ایکسپلوریشن کے لئے معاہدے پر دستخط نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہے،جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے بے پناہ مواقع ملیں گے اور عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوگا۔
2
آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات،پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 فروری 2019ء کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا ایک پرعزم ردعمل تھا۔
اس دن مسلح افواج نےاپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیاگیا، قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں
3
پاکستان نے سوڈان میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کےنائب مستقل مندوب عثمان جدون نےسلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہاسوڈان کی صورتحال سےانسانی مسائل اور علاقائی عدم استحکام پیدا ہوا،امن ،استحکام اور تشدد سے پاک مستقبل سوڈانی عوام کا حق ہے،پاکستان سوڈان کے اتحاد،آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے۔پاکستانی مندوب نےسوڈان میں متوازی حکومتیں قائم کرنےکی کوششوں کی مذمت کی،اورکہا اس سے ملک کے ٹکڑے ہونےکا خطرہ ہے،سوڈان میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کروائی جائیں، فریقین نےجس جدہ اعلامیےپر اتفاق کیا تھا اس پرمکمل عملدرآمد ہونا چاہئے۔
4
پاکستان و بنگلادیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ,پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، گراؤنڈ کا انسپکشن ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔ میچ آفیشلز ٹاس سے قبل اسٹیڈیم کا معائنہ کریں گے۔
5
خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اورعید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کیا۔ 10 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینکوں اور آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔‎مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم 15 رمضان سے پہلے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یتیم، دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کیا جائے گا۔
6
ملک بھر میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان,ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔جنوری میں7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، اس میں دس اعشاریہ چھ تین فیصد بجلی ہائیڈل جبکہ پندرہ اعشاریہ پانچ چھ فیصد بجلی مقامی کوئلے اور آٹھ اعشاریہ پانچ تین فیصد درآمدی کوئلے سے پیدا ہوئی۔