1
رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ,اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شاپس کی فہرست جاری کر دی ہے۔فیئر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خورونوش خرید سکیں گے۔جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جبکہ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فیئر پرائس شاپس ہوں گی۔بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون، ایف سکس، جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔
2
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر,پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
3
نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت,الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔کی۔ الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کوبھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
4
صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے.رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج شام ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔
ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے، بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔


