1
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع،سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا، ملزم ارمغان کی جانب سے عابد زمان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل اذیت میں رکھا جا رہا ہے، مجھے کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن سے واش روم نہیں جا سکا ہوں، مجھے پولیس ریمانڈ پر نہ دیا جائے، پولیس والے مجھ پر ہنستے ہیں۔جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے، 10 دن باتھ روم نہ جانے والا انسان کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔
2
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ انقلاب کی بات نہیں، عوام کی آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اٹھ چکی ہے، حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔اسلام آباد میں اپوزیشن کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو
3
جنرل ساحر شمشاد سے نائب ازبک وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال، ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
4
چیمپئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہو سکا ہے۔امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کیا جس کے بعد بھی ٹاس کا فیصلہ نہ کیا جا سکا،


