1
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی تردید,کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالسمیع خان نے کہا کہ 4 مارچ کو پیٹرول پمپس بندکرنے اور ہڑتال سے ہماراتعلق نہیں۔ رمضان میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں کررہے۔ ہم نے4 مارچ کو کسی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا، پیٹرولیم ڈیلرزکی ملک گیر اورنمائندہ تنظیم پی پی ڈی اے ہم ہیں۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
2
صحافتی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن،ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ)،کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز،آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی اور دیگر کی جانب سے دائرکی گئی،درخواست سابق اٹارنی جنرل منیراےملک اور باسل نبی ملک ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائرکی گئیدرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیکاترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اوربنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سےمحروم رکھتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیاگیا پیکاترمیمی ایکٹ کےسیکشن کوکالعدم قراردیاجائے۔
3
تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ،میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔
4
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیشرفت ہوئی،برآمدی صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مالی سال کے پہلےسات ماہ کے دوران برآمدی صنعت نےترقی کی۔مہنگائی میں نمایاں کمی آئی،مارچ میں مہنگائی کی شرح تین سے چار فیصد تک محود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
5
سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس داخل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو 10 دن کی مہلت دیدی۔سپریم کورٹ میں نو مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹس داخل کرنے کیلئے دس دن کی مہلت دے دی ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔


