1
شہباز حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں: مزمل اسلم کا دعویٰ، شہباز شریف حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کرچکے ہیں، جب پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے تو کیا خاک ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ پستی کی نشاندہی کر رہا ہے، رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے،
2
سندھ کابینہ نے کراچی کیلئے ڈبل ڈیکر بسوں کی منظوری دیدی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ سے ڈبل ڈیکر بسز کی منظوری بھی لی ہے جبکہ مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ 180 الیکٹرک بسیں وفاقی حکومت دے گی، وعدے کے مطابق 180 بسیں فراہم کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے بسوں کی خریداری کیلئے فنڈ نہیں دیے گئے۔
3
انگلینڈ افغانستان میچ کے دوران گراؤنڈ میں جانیوالا تماشائی گرفتار، مقدمہ درج،پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تماشائی عبیداللہ فضل محمود انکلوژر کا جنگلہ پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ تماشائی عبیداللہ خان کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔


