1
حکومت نے کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل میں نئے چیئرمین اور ممبران کو تعینات کردیا۔ حکومت نے اس کے علاوہ ڈاکٹر فیض الہی میمن اور عاصم اکرم کو ایپلٹ ٹریبونل کا ممبر تعینات کر کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سی سی پی حکام کے مطابق جون 2024 میں جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کی ایڈہاک جج کی تقرری کے بعد ٹریبونل غیر فعال ہوگیا تھا۔گزشتہ ایپلٹ ٹریبونل نے کمپیٹیشن کمیشن کے خلاف دائر 26 اپیلوں پر فیصلے جاری کیے۔
2
سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔جے یو آئی نے اپنا نقطہ نظر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بیان کیا۔ گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
3
گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصوبہ، صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی، سوئی سدرن کا اعتراف،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کو ملک میں گیس اور تیل کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔رکن کمیٹی شاہد خان نے کہا کہ کے پی میں قدرتی ذخائر وافر تعداد میں موجود ہیں، کیا کے پی میں قدرتی ذخائر کے حوالے سے سروے کیا گیا ہے؟ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔
کمیٹی میں گیس ذخیرہ کرنے کے لیے اسٹوریج کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں گیس اسٹوریج بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی، ضرورت محسوس ہونے کے بعد یہ منصوبہ شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے، بعدازاں کمیٹی نے گیس اسٹوریج بنانے کے منصوبے کو بند کرنے کی سفارش کردی۔
4
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 29ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2ہزار 887ڈالر کی سطح پر آ گئی۔عالمی قیمتوں کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کی کمی سے 3لاکھ 3ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2829روپے کی کمی سے 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
5
افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کیلیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار،انشورنس گارنٹی لازمی قرار دینے کے لیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ ترمیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہے۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔
6
بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی جائے۔اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال ، کہا کہ حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن اب خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔
7
مصطفی عامر قتل کیس میں ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونےو الی لڑکی مل گئی ہے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے، جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا۔ لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان بھی کرانا ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم بہت شاطر ہے، ہائی کورٹ کے حکم پر میڈیکل ہوچکا ہے۔ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل ہوسکے۔ ملزم سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے، ملاقاتوں سے تفتیش میں رکاوٹ ہوگی۔
8
سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔درخواست پشاور کے رہائشی انجینیئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
9
اسلام آباد: فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کوگولی مارلی۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
10
نیپرا کا این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ،جرمانہ مرمت کے کام کے دوران حادثات کی وجہ سے کیا گیا۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ تین ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔نیپرا نے فیصلے میں کہا کہ مرمت کے کام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کیا گیا، حادثات کی انکوائری کے لیے این ٹی ڈی سی کو کہا گیا لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود حتمی انکوائری رپورٹ جمع نہیں کروائی گئیحادثات این ٹی ڈی سی کے کارکردگی اور صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں، نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات ہوئے لہٰذا متاثرہ ملازمین اور خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔۔
11
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرکے مختلف ہدایات جاری کردیں، رہنماؤں نے انہیں خیبر پختونخوا کے دوروں کا مشورہ دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام ، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) صفدر کی میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں جن میں صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی، عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی، میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔ ماڈل ٹاؤن ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
12
وزارت خزانہ کا عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ،رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔اس میں کہا گیا کہ جولائی تاجنوری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران برامدی صنعت نے ترقی کی، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح تین سے چار فیصد تک محود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی،ترسیلات زرمیں بلند اضافے سیمالی استحکام آیا،جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


