1
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری طور پراعتراضات ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کے میرٹ پر تیاری کے لیے وکلاء کو مہلت دے دی۔وکلاء نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا کی تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
وکیل ریاض حنیف راہی نے مؤقف اختیار کیا کہ آج صرف چیمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ہدایت دی کہ وکلاء کیس کے میرٹ پر دلائل دیں عدالت انہیں سن لے گی۔ریاض حنیف راہی نے مؤقف اپنایا کہ کیس کو نمبر لگا کر میرٹ پر تیاری کا وقت دیا جائے لیکن عدالت نے فوری طور پر اعتراضات ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
2
عدالتوں کیلئے رمضان المبارک کے دوران نئے اوقات کار جاری,قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران ہائیکورٹ میں سماعتیں ساڑھے9 سے ساڑھے11بجے تک ہوں گی، پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ دن12بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گے، جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 9بجے سے ساڑھے11بجے تک ہی ہوں گی۔
ہفتہ کو کوئی سماعت نہیں ہوگی،ججز اپنے حکمنامے تحریرکریں گے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کےعدالتی اوقات بھی جاری کردیے گئے، سیشن کورٹس پیر سے ہفتہ صبح9 بجے سے ڈھائی بجے تک کام کریں گی، جمعہ کوسیشن عدالتیں صبح9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گی۔
3
صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے
4
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔ زونل رویت کمیٹیاں متعلقہ مقامات پراجلاس کریں گی۔ پشاورمیں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظرآنے کے امکانات بہت کم ہیں۔رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعتہ المبارک 28 فروری کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں، جمعہ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر14 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ رویت ہلال کیلئے چاند کی عمر19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔
5
چیمپئنزٹرافی کا آج اہم میچ آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان ہوگادونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔میچ بارش کی نذر ہوا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔آسٹریلیا اورافغانستان کا میچ دونوں کےلیےانتہائی اہمیت اختیارکرگیا،جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی،اگرافغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہرہوجائےگی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگابلکہ اُسے ہفتےکو انگلینڈ اورجنوبی افریقا کےمیچ کا انتظارکرنا ہوگا،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کےابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے۔
6
رمضان قریب آتے ہی گوشت کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔سیالکوٹ میں مرغی کا گوشت 107 روپے اضافے کے ساتھ 700 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔ بکرے کا گوشت 1800کی بجائے 2700 روپے کلوتک جاپہنچا جبکہ گائے کا گوشت 800 کی بجائے 1200 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔ سرکاری قیمت 650 روپے کے بجائے 700 روپے سے زائد پر فروخت ہونے لگا۔ جبکہ زندہ مرغی 500روپے کلو ہوچکی ہے۔
7
قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان, نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے ہو گیا ہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔
8
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات,ذرائع کے مطابق 8 فروری فروری 2025 کو خیبرپختونخوا حکومت نے گندم خریداری مہم شروع کی، اس مہم کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے 30ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی۔ خریداری کی قیمت 9700 روپے فی 100 کلوگرام (97000 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کی گئی۔ اس مہم کے دوران 30 ہزار میٹرک ٹن میں سے 24,505.7 میٹرک ٹن گندم محکمہ خوراک ڈی آئی خان نے خریدی ، خیبرپختونخوا حکومت کی اس گندم کی خریداری کے دوران متعدد بے ضابطگیاں اور بدعنوانی سامنے آئی ہیں۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔باوثوق ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کیلئے اپنے تین ساتھیوں کو تعینات کیا۔ محکمہ خوراک کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ ان 3 ساتھیوں کے منتخب کردہ افراد سے گندم خریدیں۔
9
واشک میں تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جھلس کر جاں بحق,ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جان سے گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
10
غزہ جنگ بندی معاہدےکا پہلا مرحلہ مکمل ہونےمیں صرف ایک دن باقی ہے،دوسرےمرحلے کے لیےحماس اور اسرائیل کےدرمیان مذاکرات قاہرہ میں جاری ہیں۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہنا ہےکہ غزہ سےمتعلق مثبت بات چیت ہورہی ہے،اچھےنتائج کی امید ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان المبارک کی تیاری عروج پرہیں،تاہم صیہونی ریاست نےمسجد الاقصیٰ میں پابندیاں مزیدسخت کردی۔


