1
9 مئی جوڈیشل کمیشن تشکیل کیس: پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت ,جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیئے۔دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز پرمشتمل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات کی ہے اور دوسری استدعا سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ کیا جائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق استدعا تو آپ کی غیر مؤثر ہو چکی ہے، وہ تو الگ سے کیس چل رہا ہے، کیا 184 کی شق 3 میں ہم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ دیکھ سکتے ہیں۔عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی ایک قومی واقعہ ہے لیکن اس کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوئی۔
جسٹس امین الدین خان نے سوال اٹھایا کہ شہری ہلاکتوں کی کہیں کوئی پرائیویٹ شکایت درج ہوئی؟ کوئی ایک آدھ ایف آئی آر کرائی ہو وہی دکھا دیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں ہلاک ہوئے والے شہریوں سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹس ہی لگا دیتے۔بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
2
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار ,انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے فواد چودھری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
3
شرجیل میمن کا فاروق ستار کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج ,سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم نفرت کی سیاست کررہی ہے، فاروق ستار سمجھتے ہیں کہ ان کی بات کو لوگ پسند کرتے ہیں تو الیکشن لڑ لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔سندھ حکومت نے پانچ سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی مد میں ادائیگیاں کی ہیں
4
عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا .سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ رپورٹس کیلئے کچھ وقت درکار ہے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
5
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔
6
لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پرعملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التواء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ نابالغ قیدیوں کے کیسز کی تفصیلات طلب کرے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔
7
احسن اقبال کا تحریک انصاف کو سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ ,بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر کوئی ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی سے پریشان ہے، یہ خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہے ہیں۔پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔
8
ناقص کارکردگی پر بورڈ ناراض، سینئر کھلاڑیوں کا بریک لینے پر غور ,چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے "بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے، کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
9
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔
ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
10
پی ایس ایل 10 کا 11 اپریل سے آغاز، شیڈول کا اعلان ,بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہو گا۔6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور کا قذافی سٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہو گا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کر دی جائیں گی۔
11
ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے راجہ غضنفر علی، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ کے نام زیرغور آئیں گے،
12
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔راولپنڈی کی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے، کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔
میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا، کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا، میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی، رمضان آنے والا ہے، غریب تباہ ہوگیا، لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس آتی ہے نہ بجلی۔ مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو, اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔
13
مجھے زبردستی ان فٹ قرار دیکر ٹیم سے باہر کیا گیا: عمر اکمل کا دعویٰ ,34 سالہ قومی ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ 14 لڑکے پریکٹس کر رہے ہوتے تھے مجھے ایک کرسی دے کر سائیڈ پر کر دیا جاتا تھا جب کوچ مکی آرتھر کو کہتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ نیٹ باؤلر کو بول دو کہ وہ تمہیں پریکٹس کروا دیں۔ کوچ سے کہتا تھا کہ کوچنگ سٹاف سے کہہ دیں، سیکنڈ کوچ شاہد اسلم سے کہا کہ مجھے پریکٹس کروا دیں، انہوں نے بولا کہ میں تمہیں نہیں کروا سکتا، ہیڈ کوچ نے سختی سے منع کیا ہے۔
14
قومی کرکٹر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی .اعظم خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
15
فیصل آباد میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 632 میں خاتون کو دو کمسن بیٹیوں سمیت قتل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت 25 سالہ ارم اور اس کی بیٹیوں 5 سالہ کرن اور دو سالہ فاطمہ نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے ماں بیٹیوں کو قتل کیا، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں
16
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
17
معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری بڑی محنت کر رہے ہیں۔بجلی لائن لاسز کم کرنا ہوں گے، بدقسمتی سے بہت سارے ایسےعلاقے ہیں جوبجلی بل ہی نہیں دیتے، پشاورمیں بجلی کے لائن لاسز 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔کوئٹہ میں 40 سے50 فیصد لوگ بجلی بل نہیں دیتے، سالانہ 600 ارب کا نقصان ہوتا ہے،


