1
عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ سے ہٹاکر نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان,ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔
ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے سفر کے اختتام کے ساتھ ہی عاقب جاوید کے عہدے کی معیاد بھی ختم ہو گئی ہے۔
2
پاکستان بجلی کے بل اربوں روپے تک جا پہنچے، پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر لانے کا فیصلہ ,محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کیلئے پیش کردیا ہے۔ تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے، سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی، منصوبے کیلئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
3
پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کےکہنے پر مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں۔
بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کےساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھےکہ کچھ لوگ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلے بڑھانا چاہتے ہیں۔
4
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 16 ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی لیکن قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا، متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے جب کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔ پورے سال میں وزیراعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیراعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر ہوئی، کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے 3 اپریل کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجود کمیٹیاں نہیں بنائیں گئیں، فی ممبر قومی اسمبلی پر سال میں 37.9 ملین روپے کا خرچہ آیا یعنی قومی اسمبلی کے اجلاسوں پرٹیکس دہندگان کے لیے 37.9 ملین روپے فی ممبرلاگت آئی۔جائزہ رپورٹ کے مطابق اسمبلی نے ایجنڈا آئٹمز میں 49 فیصد کو مکمل نہیں کیا
5
جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے امکانات کو مسترد کردیا۔انتخابات کا آڈٹ پورے ملک میں کرانا چاہیے، جب 2024 کے انتخابات کا وقت آیا تو یہ کہا گیا کہ مولانا کو محدود رکھا جائے اور ہم تک یہ بات پہنچا دی گئی، جو انتظام تھا اُس میں مولانا فضل الرحمان فِٹ نہیں ہورہے تھے۔ جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو, پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں انتخابات کا آڈٹ کرانے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے پہلے مانی اور پھر مسترد کردی۔
6
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ پی ٹی آئی کے رہنما جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے لیکن انہیں اجازت نہیں ملی جس کے بعد قائدین اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات ہونی تھی ، لیکن جیل انتظامیہ نے ملنے نہیں دیا۔
7
اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کرلیا.غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے پر اپنی تحقیقات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اسرائیل پر اس بڑے حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو اس رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فوج اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی، جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا اور فلسطینی جنگجوؤں نے علاقے کی آبادیوں اور سڑکوں کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
رپورٹ کے مندرجات پر بریفنگ دیتے ہوئے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’7 اکتوبر فوج کی مکمل ناکامی تھی، اسرائیلی فوج اپنے شہریوں کے تحفظ کے مشن کو پورا کرنے میں ناکام رہی‘۔رپورٹ میں مزید کہا گیا اس روز بہت زیادہ شہری مارے گئے، جن کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ آخر اسرائیلی فوج کہاں ہے؟
8
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4 مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل مؤخر کر دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


