اسلام آباد(ای پی‌آئی) پاکستان کے معروف کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے ڈیجیٹل آپریٹر، زونگ فورجی نے فیصل آباد ریجن میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو بڑھانے کے لیےMC Sol کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔زونگ فورجی نے اس اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے MC Sol کو جدید کنیکٹیویٹی سلوشنز کے ایک جامع سوٹ سے لیس کیا ہے، جو تیز رفتار اور قابل اعتماد نیٹ ورک کی بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ شراکت داری ،زونگ کی جدید ٹیکنالوجی اور وسیع سروس پورٹ فولیو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کارکردگی کو زیادہ موثر اور بلاتعطل رابطے کے قابل بناتی ہے۔

معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروںکے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ معاہدہ فیصل آباد میں کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ زونگ فورجی کے جدید حل کوMC Sol کے مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرکے، شراکت داری کرنے کا مقصد فوری اور موثر کسٹمر آن بورڈنگ کے ساتھ رابطے کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

زونگ فورجی میں ہیڈآف بزنس سالوشنز محمد فاروق رضا خان نے کہا کہ ،’’ یہ شراکت داری بہترنیٹ ورک،اعتماد اور تیز رفتاری کے ساتھ انٹرپرائز صارفین کی خدمت کرنے کی ہماری صلاحیت کو مضبوط کرتی ہے۔ MC Solکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہم فیصل آباد میں بزنسز کو رابطے کی ایسی سہولت مہیا کررہے ہیں جس کی انہیں تیزرفتار ڈیجیٹل ترقی کرتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے ضرورت ہے۔‘‘

چیف ایگزیکٹیو آفیسر MC Sol ندیم آفتاب سندھو نے شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ،’’بزنسز کی ضرورت کے مطابق انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے زونگ فورجی کے ساتھ شراکت داری پر ہم بہت پرجوش ہیں ۔ ہماری تکنیکی صلاحیت،زونگ فورجی کی تکنیکی مہارت کے ساتھ مل کر، انٹرپرائز صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ اور تیز رفتار نیٹ ورک کا تجربہ فراہم کرے گی۔‘‘

زونگ فورجی اور MC Sol کے مابین یہ شراکت داری ڈیجیٹل چینج کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ وژن کو تقویت دیتے ہوئے، فیصل آباد کے بزنسز کو کارکردگی، جدت اور ترقی کے لیے عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز تک رسائی کا حصول یقینی بنارہی ہے ۔