1
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیاچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بینچ میں ججوں کے اضافے پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید پانچ ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی۔جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بینچ کا حصہ بن گئے، سپریم کورٹ آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آئینی بینچ میں مزید پانچ ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی، جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی، پی ٹی آئی کے دو ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی۔چاروں ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے، آئینی بینچ میں مزید 5 نام شامل کرنے کی رائے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دی۔
2
4سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ،اجلاس میں رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ طارق باجوہ ، راجہ غضنفر اور تنویز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ ہوا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں 8سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، سیشن جج راجہ غضنفر علی خان،سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان کا نام زیر غور کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز سمیت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔سیشن جج عبہر گل خان اس وقت رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ سیشن جج طارق باجوہ اس وقت گجرات،راجہ غضنفر بطور سیشن جج اوکاڑہ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور سیشن جج تنویز شیخ سپیشل سنٹرل کورٹ لاہور میں عہدہ برآمد ہورہےہیں۔
3
وزیراعظم شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقات کےدوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔نئے کابینہ ارکان سے گفتگو
4
راولپنڈی کی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے، کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا، کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا، میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی، رمضان آنے والا ہے، غریب تباہ ہوگیا، لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس آتی ہے نہ بجلی۔مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
5
نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 5 افراد شہید،پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا، دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق بھی شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے، دھماکے میں مولانا حامدالحق کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں، مختلف علاقوں میں تھریٹس موجود ہیں، جمعہ کیلئے 25 جوان تعینات تھے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید
6
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کے جسم کے اعضا مل گئے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کے اعضا فارنزک لیب بھجوا دیئے گئے، حملے میں ملوث دہشت گردوں کی جلد نشاندہی کی جائے گی۔حکام کے مطابق دارالعلوم حقانیہ میں داخلے کیلئے 4 دروازے ہیں، خودکش حملہ آور مولانا حامد الحق کیلئے مخصوص دروازے سے داخل ہوا۔
7
چیمپئنز ٹرافی: افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیااہم میچ میں افغان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوگئے تاہم ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ابراہیم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بعدازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے، پھررحمت شاہ 12 رنزبنا کر پویلین لوٹے،صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے،عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
8
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔اوگر کی جانب سے ایل پی جی کے نرخ میں 6.15 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 72 روپے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2924 روپے مقرر کی گئی ہے۔
9
سونےکی قیمتوں میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، چارروزمیں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسلسل کمی سےآج بھی فی اونس سونا 24 ڈالر کمی سے 2863 ڈالر پرآگیا جبکہ ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر 3 لاکھ 5 سو روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 143 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے کا ہوگیا۔