1
قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کیا گیا ہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اورڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔
2
پاکستانی خلائی ایجسنی سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے درمیان پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔پاکستان کے اس پہلے انسانی اسپیس مشن کے حوالے سے معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ہم چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کی روشنی میں سپارکو کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون قابل فخر ہے۔
اس مشن کیلئے چین کے خلاباز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے جس کے تحت ایک سال کی مدت میں پاکستانی خلاباز چائنیز اسپیس اسٹیشن میں سفر کر سکیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خلائی تحقیق کے شعبے کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی گفتگو
3
چیمپئنز ٹرافی؛ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
صدیق اللہ اتل 85، حشمت اللہ شاہدی 20، محمد نبی 1, گلبدین نائب 4 اور راشد خان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔عظمت اللہ عمر زئی 67 اور نور احمد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 3، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2، گلین میکسویل اور ناتھن ایلیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
4
یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع،وفاقی وزیر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حکام کو اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ اسکیم ہے، وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع ہوگیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دے گی۔
5
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا کہ سابق لیجنڈ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے سے انکار کرکے افغانستان ٹیم کو جوائن کیا۔ سابق کپتان و کرکٹر یونس خان نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں کام کرنے سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان نے سابق کرکٹر یونس خان کو مینٹور بنایا تھا تاکہ وہ ہوم کنڈیشنز سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں اور اہم معلومات دے سکیں۔
6
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قاہرہ میں دوبارہ شروع،یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی فوج نے 2023 میں حماس کے حملے کو روکنے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ فوج نے حماس کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا اور اس کے حملے کو روکنے میں ناکام رہی۔مصری حکام کے مطابق، “متعلقہ فریق جنگ بندی معاہدے کے اگلے مراحل پر بات چیت میں مصروف ہیں، تاکہ پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
“جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ہفتے کے روز ختم ہو رہا ہے، جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے قاہرہ میں مذاکرات کار بھیجے ہیں۔پہلے مرحلے کے تحت حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیں، جس کے بدلے میں 643 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ ان میں نائل برغوثی بھی شامل تھے، جو اسرائیل کی جیلوں میں سب سے زیادہ عرصہ قید رہنے والے فلسطینی تھے۔