1
صدر مملکت نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و الاؤنس ترمیمی بل اعتراض لگا کر واپس کردیاپارلیمنٹیرنز کی تنخواہوں اورمراعات کا تعین آرٹیکل 66 کی شق دو کے تحت کیا جا سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 88 کی شق ایک میں خزانہ کمیٹی کے اختیار کی وضاحت موجود ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کا اختیار صرف اخراجات پر کنٹرول کی حد تک ہے۔
2
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت،وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیریشن پر جواب جمعرات تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور حکم دیا کہ جو معاونت حکومت کو دی جائے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرائی جائے۔
3
ملک میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ ،مجموعی تعداد پانچ ہوگئی.محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے،جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
4
افغانستان وفد بھیجنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطہ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا جواب ملنے کے بعد افغانستان کو وفد بھیجنےپر مزید کام ہوگا، وفد میں قبائلی مشران اورحکومتی آفیشل شامل ہوں گے۔افغانستان کو وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی ومعاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، خیبرپختونخوا حکومت دورے کے بارے میں وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے وفد کے افغانستان کے دورے سےم تعلق وفاق کو آگاہ کردیا، وفد کےٹی او آرز وفاق کو بھیجوا دیے ہیں۔ افغان حکومت سےامن و امان کی صورتحال پر بات نہیں کریں گے بلکہ افغان حکومت سے اقتصادی و سماجی رابطے اور دیگرامور پر بات چیت ہوگی۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف
5
رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کارکا نوٹیفکیشن جاری، وفاقی نظامت تعلیمات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ ادارے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے12 تک کھلیں گے، جمعے کے روز اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور چھٹی دن 12بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ اسکولز پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ دوپہر ساڑھے 12 سےساڑھے4 تک ہوگی۔ بروز جمعہ کلاسز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 تک ہوں گی۔