1
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا کل پہلا روزہ ہوگا تاہم پاکستان میں چاندنظر نہیں آیا اس لیے پہلا روز اتوار کو ہوگا۔ انڈنیشیاء میں رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا ہے جبکہ بھارت، ملائیشیاء ، آسٹریلیا ، سنگاپور، برونائی اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جہاں روزہ اتوار کو ہو گا۔
2
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن عدالت کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے سنائی گئی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل منظور کر لی گئی ہیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صادق محمد خرم نے تمام سزائیں کالعدم قرار دے کر گرفتار پٹواری اورنگزیب، تحصیلدار ملک صفدر، حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق دستاویز پر کوئی اوور رائٹنگ یا ہیرا پھیری نہیں کی گئی لہذا جعلسازی کے ثبوت کے بغیر استغاثہ کا دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
3
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خاننے اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے دھماکے میں ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق سمیت نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہےدہشت گردوں نے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس واقعے کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ایسے عناصر کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہےدہشت گردی کے خلاف اجتماعی قوت کا مظاہرہ کیا جا ئے۔
4
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملہ فتنہ الخوارج اور انکے سر پرستوں کی مذموم کاروائی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کُش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا، خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا، مولانا حامد الحق حقانی نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔
مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی، نماز جمعہ کے دوران دھماکہ اس بات کی خمازی کرتا ہے کے فتنہ الخوارج، انکے پیروکاروں اور سہولتکاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
5
افغانستان کیخلاف میچ میں دردناک شکست پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے استعفیٰ دیدیا ۔یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں ، اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
6
رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگامرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ کراچی ، اسلام آباد اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی شہادت ملک بھر میں کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کے روز ہو گا۔
7
صدر مملکت نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و الاؤنس ترمیمی بل اعتراض لگا کر واپس کردیاپارلیمنٹیرنز کی تنخواہوں اورمراعات کا تعین آرٹیکل 66 کی شق دو کے تحت کیا جا سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 88 کی شق ایک میں خزانہ کمیٹی کے اختیار کی وضاحت موجود ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کا اختیار صرف اخراجات پر کنٹرول کی حد تک ہے۔
8
سعودی سینٹرل بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے ایام میں اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں ملک کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح 10 بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور 4 شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔رپورٹس کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔