1
ٹرمپ کی زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی، یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے، ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔
یوکرینی صدر نے امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیخیں مت، امریکی صدر نے کہا کہ جے ڈی وینس چیخ نہیں رہے بات کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جھاڑ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری جنگ عظیم پر جوا کھیل رہے ہیں، آپ کی وجہ سے روس کے ساتھ جنگ نہیں رک رہی، آپ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ معدنیات معاہدے کے ساتھ امریکا کی سکیورٹی گارنٹی چاہتے ہیں، ٹرمپ نے جواب دیا کہ یوکرین کی سکیورٹی کی گارنٹی امریکا کی نہیں یورپ کی ذمہ داری ہے، تلخ کلامی کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
2
یوکرینی صدرکا ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پرمعافی مانگنے سے انکار ,یوکرینی صدر زیلنسکی کہتے ہیں اگر ممکن ہو بھی جائے تو بھی وائٹ ہاؤس واپس نہیں جاؤں گا، آج وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، یوکرین کیلئے امریکا کے بغیر روس کو روکنا مشکل ہے۔زیلنسکی نے مزیدکہا کہ امریکا کے ساتھ یقیناً تعلقات کو بچایا جا سکتا ہے، ایک شراکت دار کے طور پر امریکا کو کھونا نہیں چاہتے۔
3
پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔
مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
4
سی ٹی ڈی کی کارروائی، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کےد وران لاہور سے 2 فتنہ الخوارج سمیت پنجاب کےمختلف شہروں سے 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
5
نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج ,دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
6
عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب , اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوکر وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
7
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے۔صدر پاکستان لاہور آئے، انہوں نے مختلف میٹنگز کیں، صدر پاکستان نے لاہور گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی، پارلیمانی پارٹی پنجاب سے بھی ملاقات کی گئی۔صدر پاکستان نے سینئر قیادت سے پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی، اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آتے رہیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے، پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز، سینئر رہنماؤں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے عہدیداران نے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات پر اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔
8
بلوچستان: اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے .صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی، صوبے کے تمام سکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔
9
ایاز صادق کی ہنگری کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ,سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہنگری کے صدر تماس سلیوک سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی اصولی اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے۔ملاقات کے دوران سپیکر قومی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انتخابات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس حمایت کو ہنگری کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے غیر جانبدار اور متوازن ہونے کا اعتراف قرار دیا۔
انہوں نے عالمی پارلیمانی برادری کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل میں کردار ادا کرے، دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لئے یوکرین جنگ کے جلد پرامن حل کی خواہش کا اظہار کیا۔
10
پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ,رپورٹ کے مطابق 2024 میں 32617 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 5339 عصمت دری، 24439 اغوا، 2238 گھریلو تشدد اور 547 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات شامل ہیں۔سزا کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے، عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں صرف 0.5 فیصد، اغوا میں 0.1 فیصد اور گھریلو تشدد میں 1.3 فیصد سزا ہوئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 26753 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 225 غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں سے صرف 2 پر سزائیں دی گئیں۔عصمت دری کے 4641 کیسز میں 0.4 فیصد سزا کی شرح رہی جبکہ 20720 اغوا کے واقعات میں صرف 16 سزائیں ہو سکیں، خیبر پختونخوا میں 3397 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں عصمت دری کے 258 کیسز میں صرف ایک کو سزا ہوئی، سندھ میں 1781 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل میں کوئی سزا نہیں ہوئی۔بلوچستان میں 398 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 25 گھریلو تشدد کے مجرموں کو سزا دی گئی جو اس زمرے میں سب سے زیادہ ہے، اسلام آباد میں 220 کیسز سامنے آئے جن میں عصمت دری کے 176 کیسز میں 7 سزائیں ہوئیں۔
11
پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔مریم نوازشریف نے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ اور دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی بھی ہدایت کی، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو یمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
12
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی بار رابطہ ہوا تھا اب کوئی رابطہ نہیں ہے، مقتدرہ سے بھی ہمارے سارے چینلز بند ہیں۔ الائنس بنانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، الائنس بنانے میں وقت تو لگتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کوئی مطالبہ نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا سے متعلق کوئی خدشات کا اظہار نہیں کیا، آزاد عدلیہ، شفاف الیکشن سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا بھی وہی موقف ہے، اپوزیشن جماعتوں کو ماضی سے نکل کر آگے دیکھنا ہو گا۔
13
رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری ,چیف سیکرٹری پنجاب نے اوقات کار بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو اوقات کار صبح 9 بجے 12:30 بجے تک ہوں گے۔
14
آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ,انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں، آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔
15
کراچی کے پریڈی تھانے پر دستی بم کا حملہ، 3اہلکار زخمی ,دستی بم حملے میں تھانے کے احاطے میں کھڑی کرائم سین یونٹ کی گاڑی اوردیوار کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔واقعہ کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، 3سپاہی موجود ہونے کی وجہ سے زخمی ہوئے، کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی، مختلف کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں تک پہنچیں گے۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی
16
کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج ہوگا۔سرکاری سکول کی طالبہ نے بڑا چیلنج کر دیا، شطرنج کے تخت پر کون ہو گا فاتح؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا دلچسپ مقابلہ سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
17
حکومتی کارکردگی کے دعوؤں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار ,اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کے جاری سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانی ملکی مجموعی حالات سے غیر مطمئن قرار پائے، 31 فیصد پاکستانیوں کے مطابق ملکی حالات درست سمت پر گامزن ہیں، 69 فیصد پاکستانیوں کے مطابق مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے،61 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہے۔سروے کے دوران 25 فیصد پاکستانیوں نے غربت کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا، 63 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کی صورت حال سے غیر مطمئن دکھائی دیئے، صرف 20 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت بارے اطمینان کا اظہارکیا۔