1
سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق وکیل کے دلائل پرجسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ مقدمات ملٹری کورٹ سے اے ٹی سی منتقل ہوں تو ٹرائل کہاں سے شروع ہوگا؟سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے۔
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے فیصل صدیقی نے کہا سوال یہ نہیں کہ 105ملزمان کو ملٹری ٹرائل کے لیے منتخب کیسے کیا، معاملہ یہ ہے کہ کیا قانون ملٹری ٹرائل کی اجازت دیتا ہے؟ جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے، کیا آپ نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 94 کو چیلنج کیا ہے؟ وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا ملزمان کی حوالگی کے وقت جرم کا تعین نہیں ہوا تھا، سیکشن 94 کے لامحدود صوابدیدی اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔
فیصل صدیقی نے کہا کہ کمانڈنگ افسر سیکشن 94 کے تحت حوالگی کی درخواست دیتا ہے، ملزمان کی ملٹری حوالگی کا فیصلہ کرنے والے افسر کے اختیارات لامحدود ہیں جب کہ پاکستان میں وزیر اعظم کا اختیار لامحدود نہیں ہے، ملزمان حوالگی کے اختیارات کا اسٹرکچر ہونا چاہیے۔
2
غزہ کی امداد روکنے کے خلاف انسانی حقوق تنظیمیں اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق 5 غیر سرکاری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ عدالت غزہ میں امداد نہ جانے دینے کے فیصلے کو روکنے کے لیے عبوری حکم جاری کرے۔
انسانی حقوق کی تنظیم گیشا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 20 لاکھ لوگ جن میں سے نصف بچے ہوں ان کی امداد کو روکنا جنگی جرم کے مترادف ہے۔ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتےکو ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے۔
3
کراچی: بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کا معاملہ، ڈی آئی جی کا شاہ زین کی گرفتاری کیلئے آئی جی کو خط،کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر اپنے گارڈز کے ساتھ ملکر شہری پر تشدد کرنے کے واقعے کے مرکزی ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے شاہ زین مری کی گرفتاری کیلیے آئی جی سندھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ڈی آئی جی نے خط میں بتایا کہ شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو شہری پر تشدد کیا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز گرفتار کیے ہیں، واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ شاہ زین مری کا آبائی تعلق کوہلو سے ہے، بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔
4
(ن) لیگی رہنماؤں کا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار،وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے انہوں نے 15، 16 سالوں سے پرویز خٹک سے بات تک نہیں کی۔یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔
5
ثقلین مشتاق کا بھارت کو پاکستان سے مقابلے کا چیلنج، نئی بحث چھڑ گئی۔ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی واقعی اچھے ہیں اور وہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
6
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کو فنڈنگ کر نے کا الزام،جس کے بعد ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارہ خاص طورپربچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے تاہم اب ادارے پرالزام ہےاس کے فنڈز غزہ میں صحیح جگہ نہیں پہنچے۔الزام سامنے آنے کے بعد برطانوی خیراتی ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔
7
وفاقی کابینہ میں توسیع کیے جانے کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود کئی وزارتیں چھوڑ دیں گے جب کہ حلف اٹھانے والے نئے وزرا اور وزرائے مملکت کو ابھی تک وزارتیں نہیں دی گئیں۔ اس وقت 18وفاقی وزراء کے پاس قلمدان ہیں ا ور ایک سے زیادہ قلمدانوں والے وزرا سے اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ وزرا کے قلم دانوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزرا سے محروم وزاتیں بھی نئے وزرا کو دینے کی تجویز ہے تاہم قلمدانوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے اس کے بعد کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن کرے گا۔
8
جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی: یورپی رہنماؤں کا اتفاق،جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائےگا۔امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس ہوا۔اجلاس میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے علاوہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سمیت نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور وسیع تر یورپی دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
9
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی.فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے۔پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکرگزار ہیں۔رکن پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی شاہد کھوکھر