1
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کےلیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح کی بات چیت ہو گی۔آئی ایم ایف کا وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف وفد پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کرےگا، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔
2
وزیراعظم کا سحروافطار میں گیس کی کمی کی شکایات کا نوٹس،وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔
3
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
4
پاکستان اوریواے ای کےمابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق،متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی،ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیےدلچسپی کا اظہارکیا گیا،پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ ،ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔
پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک شراکت داری تجارت،سرمایہ کاری اور توانائی کےشعبے میں تعاون بڑھائےگی،ایس آئی ایف سی کی معاونت سےمتحدہ عرب امارات کےساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔متحدہ عرب امارات کےساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری کےذریعےملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،ان تمام اقدامات کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی،سرمایہ کاری میں اضافہ اوربنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی۔
5
کوئٹہ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا 3 مئی سے آغاز ہوگا۔بلوچستان میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام پچھلے تین ماہ کے دوران کئی میگا ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، ان میں 12 تا 15 دسمبر تک جھل مگسی جیپ ریلی، 14 تا 17 فروری بلوچستان کے تاریخی سبی میلہ اور 22 فروری کو ضلع نوشکی میں بلوچستان کی سیاحت اور کھیلوں کو اُجاگر کرنے کیلئے نوشکی گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 21 تا 23 فروری تک کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ کوئٹہ ایٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ان تمام تر میگا ایونٹس کی بھرپور کامیابی کے بعد اب کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ 3 مئی کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔