1
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔کل ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان طے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
2
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔بانی کو ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے، پی ٹی آئی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا۔
بانی سے 6 ماہ میں صرف ایک بار سیاسی ملاقات رکھی گئی ہے، ملاقاتیں عدالتی حکم کے مطابق رکھی جاتی تھیں، فیصلہ ہوا تھا 6 لوگ بانی کو ریگولر ملیں گے، عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی کی گئی،ہم کئی بار عدالت بھی جاچکے ہیں، قیدی کو اپنے وکلا،رفقا اورخاندان کے لوگوں سے ملنے کا حق قانون دیتا ہے، عدالتی احکامات ہوا میں اُڑائے جارہے ہیں۔
ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں، پچھلی بار وکلاء کو بھی 2 کلومیٹر دور روک لیا گیا،ملاقات کیلئے نہیں جانے دیا گیا، وکلا ء اپنے اہم کیسز چھوڑ کر اڈیالہ آتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا، عدالتی احکامات ہوا میں اُڑائے جارہے ہیں، عدالتوں کو اپنے احکامات کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔پشاور میں پریس کانفرنس
3
رواں سال ماہ فروری میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق سال 2025 کے پہلے دو مہینوں میں عسکریت پسندوں نے ملک بھر میں 153 حملے کیے، گزشتہ ماہ فروری میں ملک بھر میں دہشتگردی کے 79 واقعات ہوئے، دہشتگرد حملوں میں 55 شہری اور 47 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، حملوں کے دوران 81 سکیورٹی اہلکار اور 45 شہری زخمی ہوئے ۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 156 خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز نے 20 دہشتگردوں کو زخمی اور کو 66 گرفتار کیا، گرفتار دہشتگردوں میں سے 50 کا تعلق سابقہ فاٹا سے تھا۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کئے ہوئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بشری ٰبی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ مارچ 2024 کو ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو فیملی اور وکلا جبکہ جمعرات کو دوستوں کو ملاقات کی اجازت ہوگی۔دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی کی گفتگو
5
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔
6
حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینئرعہدے دار نے کہاکہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔امید ہے اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا۔
7
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کرانےکا فیصلہ,تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ، ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی ، ملزم سے سنائپر،ایم پی گن،رائفل،نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔