نوشہروفیروز(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مورو جیل میں موجود قیدیوں کے جیل کی چھت توڑ کر فرار ہونے پر ،سیکیورٹی انچارج اور پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ،

مورو جیل میں قید ملزمان سلیم خاصخیلی اور عمران تارڑ گذشتہ رات جیل کی چھت توڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔پولیس نے سرکار کی مدعیت میں سیکورٹی انچارج محمد اسماعیل ملک اور نذیر عمرانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے ،،

ایس ایچ او مورو کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے ملزمان جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،

واضح رہے کہ دونوں ملزمان لوٹ مار چوری اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار کئے گئے تھے