1
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے اموات 4 ہوگئیں،9 افراد زخمی،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث حادثات ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور تورغر میں پیش آئے ۔اس دوران موسلا دار بارشوں سے چودہ گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں تین مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔
15 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر دیر میں چھت گرنے سے سات مویشی ہلاک ہوئے۔اب تک جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔ بارش سے زخمی ہونے والوں میں چار بچے،تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔
2
مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز، ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوگئی. مریم نواز نے کامیابی حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انتظامیہ کو سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب فی سولر پینل اسکیم کا آغاز ہوگیا، مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کیا جائے۔عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
3
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کا بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی پر رد عمل ،کہا کہ اس کا سخت ری ایکشن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء، رفقاء اور خاندان کے افراد کو بلا رکاوٹ ملاقاتوں کی اجازت دی جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہفتہ وار ملاقاتوں کی اجازت نہ دی گئی تو اس کا سخت ری ایکشن ہوسکتا ہے، بانی کا جیل میں ریگولر چیک اپ کرایا جائے، وکلاء، پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کو جیل میں ملاقات سے نہ روکا جائے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کی پشاور سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس
4
فتنہ الخوارج ایک طرف مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں دوسری جانب جب انکے خلاف سیکیورٹی فورسز کاروائی کرتی ہیں تو مساجد کو پناہگاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیںریاست کو اب فتنہ الخوارج کےخلاف اپنی کاروائیاں مزید تیزکرنی چاہیے کیونکہ عوام بشمول علماء کرام ان کی شر سے محفوظ نہیں رہے،خیبرپختونخوا کے عوام خوارج کے خلاف آپریشنز میں ہر قدم پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔فتنہ الخوارج عورتوں اور بچوں کو ڈھال بناتے ہیں،انکا مقصد پاکستان کےبچوں اورنوجوانوں کو علم سے محروم رکھنا ہے کیونکہ یہ کبھی سکولوں پر حملے کرتے تو کبھی مدراس اور مساجد پر حملے کرتے ہیں۔
5
آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ، پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کےلیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔
پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح کی بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا، جس پر حکام نے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں۔
6
کوئٹہ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا 3 مئی سے آغاز ہوگا۔بلوچستان میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام پچھلے تین ماہ کے دوران کئی میگا ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، ان میں 12 تا 15 دسمبر تک جھل مگسی جیپ ریلی، 14 تا 17 فروری بلوچستان کے تاریخی سبی میلہ اور 22 فروری کو ضلع نوشکی میں بلوچستان کی سیاحت اور کھیلوں کو اُجاگر کرنے کیلئے نوشکی گولڈن ڈیزرٹ جیپ ریلی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 21 تا 23 فروری تک کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ کوئٹہ ایٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ان تمام تر میگا ایونٹس کی بھرپور کامیابی کے بعد اب کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ 3 مئی کو انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔