1
پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن درخواست کے لیے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
2
پشاور؛ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں کے خاتمے کیلیے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب،حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔
کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔ ٹرانس پشاور کو ورسک روڈ اور دیگر علاقوں تک بی آر ٹی سروس کو وسعت دینے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
3
ہائیکورٹ، آئینی بینچز کے ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل،رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی
4
راولپنڈی: عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل ، رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 4 رکنی ٹیم ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق،محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز شامل تھے۔ٹیم نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ٹیم تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا،
5
مصطفی عامر قتل کیس میں اہم موڑ؛ ملزم شیراز کا اعترافِ جرم سے انکار،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔
دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کاکہناہےکہ وہ اس کیس کا گواہ ہے، اس کے سامنے ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بےبس اورلاچارتھا اس لیے کچھ نہیں کرسکا۔ملزم کاکہناہے کہ اس نےآج تک جوپولیس کو بتایاوہ گواہ بن کربتایاتھا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کاآج کابیان ہمارے حق میں گیاہے۔ ملزم نے اعتراف کیاہے کہ اس کےسامنے قتل ہوا۔
6
پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی کی تشکیل،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 6 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے ٹی اوآرز طے کر لیے گئے۔کمیٹی پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ 1975 کے تحت ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کونسل کے خلاف موصول شکایات اور عوام کی ادارے سے متعلق تحفظات کی جانچ پڑتال کرے گی۔
7
ایران کے نائب صدر جواد ظریف مستعفی، دباؤ اور الزامات کا انکشاف،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہوگیا، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کیا۔
ٓ