1
بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔
جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیےکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کیاگیا، نام شامل کرکے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔ سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمرسلطان کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فریقین کو بانی پی ٹی آئی کےسابق سیکورٹی افسرکا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دیا۔
2
حکومت کا مزید بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ،وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی پاور سیکٹر میں ریفارمز پر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین نےکی۔
اجلاس میں آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایف سی،کے ایف ڈبلیو، جرمن سفارتخانے، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔وفد کو’ٹیک یا پے‘ سے’ٹیک اینڈ پے‘میں منتقلی، فرنس آئل پلانٹس کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی۔
3
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت، ہلاک دہشتگرد ملٹری کمانڈر نکلا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگردوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ایک افغان دہشتگرد کا نام مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشتگرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔دہشتگرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔ذرائع کے مطابق 30 جنوری کو بھی پاکستانی فورسز نے افغان دہشتگرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں ہلاک کیا تھا۔