1
7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے اقتصادی جائزہ کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ایف بی آرراشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی سے فروری تک معاشی اعشاریوں پر آئی ایم ایف وفد کو پریزنٹیشن دی گئی۔
وفد کو مالیاتی خسارہ، پرائمری بیلنس، صوبوں کا سرپلس، ریونیو کلیکشن پر تفصیلات پیش کی گئیں، آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی سے جنوری تک ریونیو پر بات ہوئی، اکنامک ونگ، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس ونگ، ریگولیشنز ونگ، ڈی جی ڈیٹ پربریفنگ دی گئی۔وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی سے دسمبر مالیاتی خسارہ 1 ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی جائے گی۔
اس دوران آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی، مشن کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔مذاکرات کے بعد وفد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے بارے سفارشات مرتب کرے گا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ۔
دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے جس پر سوسائٹی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ کل 105 ملزمان تھے جن میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 20 ملزمان پہلے رہا ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔وکیل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ کہتے ہیں کہ کورٹ مارشل کرنا ہے اس کا بھی متبادل ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سارے فورم موجود ہیں اور قابل احترام ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ8 تھری اے میں ایف بی علی نے کہا تھا آپ قانون کو چیلنج نہیں کر سکتے۔اس کے ساتھ ہی سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ درخواستگزار بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری کی جانب سے دلائل کا آغاز کردیا گیا۔
3
وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا .وزیراعظم شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان عوام کے سامنے کارکردگی پیش کریں گے۔اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے۔
4
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کو احساس کرنا چاہیے، ایک سال ہوگیا یہ مکمل ہونا چاہیے، ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے۔ جنوری کو چیف الیکشن کمشنر، ممبر پنجاب اور ممبربلوچستان ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، آئین کے مطابق ان کا تعین 45 دن کے اندر ہونا چاہیے، اس کیلئے پارلیمنٹری کمیٹی بننی چاہیے، ہم نے سپیکر صاحب سے بھی درخواست کی ہے کہ آپ کمیٹی بنائیں، یہ پراسیس مکمل ہونا چاہیے، یہ آئینی تقاضا ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
عدالت نے عمران، بشریٰ ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی .قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے روبرو پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔
دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ عدالت نے جو حکم دیا تھا اس پرعمل ہو رہا ہے؟سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے ، درخواست گزار کے وکیل کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، اگر چہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم ہفتہ وار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرا رہے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس میں کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں دیکھ لیں گے۔بعدازاں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔
6
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔.سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق 4 مقدمات فیصل آباد، ایک اٹک اور ایک گوجرانوالہ میں درج ہیں جبکہ 9 مئی کے 11 مقدمات رولپنڈی میں درج ہیں۔
7
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔
8
سعودی عرب سمیت 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی ڈی پورٹ ,امیگریشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ایک جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یواے ای سے ایک، بلیک لسٹ و منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر دی پورٹ کیا گیا ہے۔
9
پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو طلب ,اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
10
میٹرک امتحانات، وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کو سخت سزاؤں کا عندیہ ,بوٹی مافیا کو کنٹرول کرنا مشن ہے، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے، امتحانات شفاف بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اب کوئی کسی طالبعلم کا متبادل نہیں ہو سکے گا، نہ حق مار سکے گا۔ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سے بھی ہو رہی ہے، اس مرتبہ پرائیویٹ سٹاف بطور امتحانی عملہ تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ امتحانی سنٹرز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔
11
وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا .وزیراعظم شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان عوام کے سامنے کارکردگی پیش کریں گے۔اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے
12
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا، ٹی 20 سکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ٹی 20 ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان ون ڈے سکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
13
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 475 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔